عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا معطل اور ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا معطل اور ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد:(آئی پی ایس) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا معطل اور ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے ذریعے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بھی سزا معطل کرنے کا کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواست دائر کی گئی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ توشہ خانہ ٹو میرٹ اور طبی بنیاد پر سزا معطلی کا کیس بنتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی اپنی دائیں آنکھ کی ایک سنگین بیماری میں مبتلا ہیں۔ آنکھ کی بیماری کی تشخیص پمز کے ڈاکٹر محمد عارف نے کی ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر نے قرار دیا ہے کہ درخواست گزار کی دائیں آنکھ خون کے لوتھڑے کے باعث شدید متاثر ہو چکی ہے۔ بیماری کے نتیجے میں دائیں آنکھ کی بینائی صرف 15 فیصد رہ گئی ہے۔ اس بیماری کا علاج جیل کے اندر ممکن نہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی عمر 73 سال ہے، انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے ۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز آئندہ ہفتے مقرر کیے جائیں گے۔ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے مرض کے بعد جلد سماعت کی درخواست دائر کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بشریٰ بی بی خاتون ہیں ان کو ایک سال سے ضمانت نہیں ملی ۔ ہم نے درخواست کی ہے کہ پیر کے روز بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں مقرر کریں ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجرمنی اور فرانس کا چین سے اسٹریٹجک مکالمہ جاری رکھنے پر اتفاق عمران خان کی آنکھ کا معاملہ، علیمہ خان پھٹ پڑیں، سخت ردعمل میزائل پروگرام ریڈ لائن ہے، ایران کا ایک بار پھر اس پر کسی قسم کے مذاکرات سے انکار عمران خان کی صحت پر سیاست کروں گا نہ کسی کو کرنے دوں گا، وزیراعلیٰ پختونخوا جنسی زیادتی میں ملوث ایپسٹین نے خودکشی نہیں کی، ممکنہ طورپرانکا گلادبایا گیا، ڈاکٹر کا دعویٰ بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کا بوجھ کم آمدنی والے پاکستانیوں پر نہ ڈالے: آئی ایم ایف سری لنکا کے 78ویں یومِ آزادی پر اسلام آباد میں شاندار استقبالیہ، وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ مہمانِ خصوصیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: توشہ خانہ ٹو کیس میں کی درخواست دائر بانی پی ٹی ا ئی عمران خان کی
پڑھیں:
حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی