City 42:
2026-07-24@01:01:50 GMT

بیرونِ ملک جانے اور آنے والے مسافروں کیلئے خوشخبری

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT

  ویب ڈیسک :کراچی ائیرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کیلئے امیگریشن ڈیپارچر کے تمام 20 کاؤنٹرز فعال کر دیئے گئے۔ 

 ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کراچی شہزاد اکبر نے بتایا کہ مصروف اوقات میں ڈیپارچر کے تمام 20 کاؤنٹر پر مستعد عملے کی تعیناتی سے اب ایک مسافر کی امیگریشن اوسط ایک منٹ میں ہو جاتی ہے۔

 ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ  پری ڈیپارچر کاؤنٹر بھی فعال ہے، شہری روانگی سے کچھ دن پہلے کلیئرنس کرا سکتے ہیں، کراچی ائیرپورٹ مسافروں کیلئے ڈراؤنا خواب ہونے کی باتیں نامناسب ہیں، کراچی ائیرپورٹ اب سہولیات کا مرکز بن رہا ہے، ائیرپورٹ پر بہت جلد ای گیٹ بھی نصب کیے جائیں گے اور ڈیپارچر کے مسافروں کیلئے خصوصی ایپ بھی لانچ کر رہے ہیں۔

بلال صدیق کمیانہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں افسران کو اہم ہدایات

اُن کا مزید کہنا تھا کہ  ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کی جانب سے اقدامات کے تحت مسافروں کے عزیز و اقارب کو ڈیپارچر کے باہر تک محدود کردیا گیا ہے، مصروف اوقات میں ڈومیسٹک لاؤنج کے کچھ کاؤنٹرز کو انٹرنیشنل لاؤنج میں شامل کیا جانے لگا ہے جس سے ائیر لائنز کو بورڈنگ کیلئے کافی جگہ فراہم کی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار