Nawaiwaqt:
2026-07-24@03:57:50 GMT

ہانیہ عامر کا شادی سے متعلق بیان، مداح تذبذب کا شکار

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT

ہانیہ عامر کا شادی سے متعلق بیان، مداح تذبذب کا شکار

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے شادی کے اعلان سے متعلق ایک بیان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔ گزشتہ چند دنوں سے ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کی شادی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں، خاص طور پر رمضان میں ممکنہ نکاح کی خبریں سامنے آ رہی تھیں۔ ایک مداح کے سوال پر کہ نکاح سحری کے بعد ہوگا یا افطار کے بعد، ہانیہ عامر نے مختصر جواب دیا: "دوپہر جمعہ"۔واضح رہے کہ عاصم اظہر کی منگنی میرب علی سے ختم ہونے کے بعد دونوں فنکاروں کے دوبارہ قریب آنے کی قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی تھیں۔ عاصم اظہر کے کنسرٹس میں ہانیہ کی موجودگی، انسٹاگرام پر ان کے گانے استعمال کرنا اور گھریلو تقریبات میں شرکت نے افواہوں کو مزید تقویت دی۔حال ہی میں ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں دونوں کو ایک ساتھ ڈانس کرتے دیکھا گیا، جبکہ عاصم اظہر کے گھر ہونے والی قوالی نائٹ میں ہانیہ کی شرکت کے بعد چہ مگوئیاں تیز ہو گئیں۔ تاہم اداکارہ نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی مداحوں کو مزاحیہ انداز میں جواب دیا، جس کے بعد مداح اب بھی الجھن میں ہیں کہ آیا یہ محض مذاق تھا یا واقعی شادی کی تصدیق۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ہانیہ عامر کے بعد

پڑھیں:

پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ  سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ  دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ 

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی