سابق پاکستانی اداکارہ اور ڈیجیٹل کریئیٹر اریج فاطمہ نے اپنی پہلی طلاق سے متعلق تفصیلات شیئر کر دیں۔

اریج فاطمہ ایک سابق پاکستانی ٹی وی اداکارہ اور معروف ڈیجیٹل کریئیٹر ہیں جن کی سوشل میڈیا پر بڑی فین فالوونگ ہے۔

وہ اپنے ہٹ ڈراموں ’تیرے لیے‘، ’حسد‘، ’کس دن میرا ویاہ ہووے گا 2‘، ’یارِ بے وفا‘، ’ایک پل‘، ’حدت‘، ’عشق پرست‘ اور ’تیری الفت میں‘ اپنی جاندار اداکاری کے باعث جانی جاتی ہیں۔

اس وقت وہ ڈاکٹر اوزیر کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں اور ان کے دو پیارے بیٹے ہیں، وہ امریکا میں رہتی ہیں اور اکثر مداحوں کو اپنی زندگی کے بارے میں اپڈیٹس دیتی رہتی ہیں۔یاد رہے کہ اریج فاطمہ نے 2019 میں ڈرامہ سیریل حسد کی کامیابی کے بعد شوبز کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ان کا پہلا نکاح 2014 میں بزنس مین فراز خان سے ہوا تھا جو جلد ہی ختم ہو گیا تھا، بعد ازاں انہوں نے 2017 میں کینیڈین ڈاکٹر عزیر علی سے شادی کی اور اب 2 بیٹوں عیسیٰ اور یحییٰ کی والدہ ہیں۔

اس پوڈکاسٹ میں انہوں نے پہلی بار اپنی ناکام پہلی نکاح کے بارے میں کھل کر بات کی اور اپنی شادی سے متعلق بھی بتایا۔

اس حوالے سے اریج فاطمہ نے کہا کہ میں کسی کی پیٹھ پیچھے بات نہیں کرتی، لیکن چونکہ آپ نے پوچھا ہے تو بتا دیتی ہوں کہ میرا نکاح بڑوں نے طے کیا تھا، ان کے گھر والے میرے دادا کے جاننے والے تھے اور پاکستان میں ہمارے روابط نہ ہونے کی وجہ سے ہم ٹھیک سے چھان بین نہ کر سکے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک دن منگنی ہوئی اور اگلے دن نکاح ہو گیا، اور ایک ماہ بعد ختم بھی ہو گیا، رخصتی نہیں ہوئی، میں ان کے لیے نیک تمنائیں رکھتی ہوں کہ وہ خوش رہیں۔

میں نے اس بارے میں کچھ شیئر نہیں کیا مگر لوگوں نے انٹرنیٹ پر بہت سی باتیں پھیلا دیں، یہ جنوری 2014 میں ہوا اور فروری یا مارچ میں ختم ہو گیا، اس وقت میری عمر 24 سال تھی۔

دوسری شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے اریج فاطمہ نے کہا کہ میں نے اپنی پہلی طلاق کے 3 سال بعد شادی کی، اوزیر میڈیا سے تعلق نہیں رکھتے تھے، وہ مجھے جانتے بھی نہیں تھے اور نہ ہی اس چیز میں دلچسپی رکھتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ میں اپنے شوہر سے اتفاقاً ملی، مجھے یونیورسٹی میں ایک ہی نام کے شخص سے ملنا تھا اور میں نے انہیں میسج کر دیا، وہ میرے کزن کی فرینڈ لسٹ میں بھی موجود تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اوزیر نے مجھے کبھی پرپوز نہیں کیا، انہوں نے صرف پوچھا کہ اگر کسی کو کوئی پسند ہو تو رواج کیا ہے جس پر میں نے کہا لڑکی کے گھر رشتہ بھیجا جاتا ہے، میں نے بھی ایک دیسی لڑکی کی طرح انہیں تھوڑا پریشر ڈالا اور پھر ہماری شادی ہو گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اریج فاطمہ نے انہوں نے ہو گیا

پڑھیں:

اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان بیگ اور ماڈل سے اداکارہ بننے والی روما مائیکل نے خاموشی سے شادی کرلی۔ 

اس خوشخبری کا اعلان شان بیگ نے سوشل میڈیا کے ذریعے کیا، جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ روما مائیکل کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جس پر ’Wifey‘ کا اسٹیکر بھی نمایاں تھا۔ بعد ازاں روما مائیکل نے بھی یہی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرکے اس خبر کی تصدیق کردی۔

شادی کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں، شوبز شخصیات اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ روما مائیکل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر موصول ہونے والے متعدد مبارکبادی پیغامات بھی شیئر کیے، جن میں ان کی خوشحال ازدواجی زندگی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

اس خوشخبری کے کچھ ہی دیر بعد شان بیگ نے ایک تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے مداحوں اور میڈیا سے اپنی نجی زندگی کا احترام کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی سابقہ اہلیہ سے طلاق کا عمل کافی عرصہ پہلے مکمل ہوچکا تھا اور دونوں اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں۔ اداکار کے مطابق اب انہوں نے امید، خوشی اور شکرگزاری کے ساتھ زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے۔

شان بیگ نے اپنے پیغام میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ماضی کو ماضی رہنے دیں اور افواہوں، قیاس آرائیوں یا غیر ضروری موازنوں سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کی تمام تر توجہ اپنی نئی ازدواجی زندگی، خاندان، بطور والد اپنی ذمہ داریوں اور مستقبل پر مرکوز ہے۔

شان بیگ پاکستان میں متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ وہ حال ہی میں ہالی ووڈ سیریز ’Deli Boys‘ کے دوسرے سیزن میں بھی نظر آئے تھے۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ فیشن انفلوئنسر کے طور پر بھی خاصی شہرت رکھتے ہیں اور انہیں 2023 اور 2024 میں فلم فیئر مڈل ایسٹ کی جانب سے ’فیشن انفلوئنسر آف دی ایئر‘ کا اعزاز بھی دیا جا چکا ہے۔

دوسری جانب روما مائیکل نے بطور ماڈل اپنی شناخت قائم کرنے کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔ وہ 2023 اور 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ’مس چارم‘ اور ’مس گرینڈ بیوٹی‘ پیجنٹس میں بھی شریک رہیں، جبکہ فلم ’کہے دل جدھر‘ سمیت متعدد پراجیکٹس میں اپنی اداکاری کے باعث بھی توجہ حاصل کر چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری