بھارت کے نامور فلمساز پریادرشن نے انڈسٹری سے جیل میں قید اداکار راجپال یادو کی مدد کی اپیل کرتے ہوئے وہ غلطی بھی بتادی جس کی وجہ سے وہ جیل میں قید ہیں۔ 

بھارت کو ’ہیرا پھیری‘، ’چھپ چھپ کے‘، ’ڈھول‘، ’ہلچل‘، ’بھول بھلیاں‘، ’دے دنا دن‘، ’کھٹا میٹھا‘ جیسی بلاک بسٹر کامیڈیفلمیں دینے والے ڈائریکٹر و پروڈیوسر پریادرشن نے جیل میں قید اداکار راجپال یادو سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔ 

پریادرشن نے کہا ہے کہ وہ اداکار کو مالی مشکلات سے نکالنے کے لیے ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بیچارہ کم تعلیم کی وجہ سے غلطی کر بیٹھا، مجھے اس کے مسئلے کا علم تھا۔

یاد رہے کہ راجپال یادو گزشتہ کئی برسوں سے اپنی مزاحیہ اداکاری سے ناظرین کو محظوظ کرتے آئے ہیں، لیکن اس وقت وہ شدید مالی بحران کا شکار ہیں اور مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ پریادرشن نے اپنی اگلی فلم کے پروڈیوسرز سے درخواست کی ہے کہ وہ راجپال کو ان کی معمول کی فیس سے زیادہ معاوضہ دیں۔

مزید پڑھیں

تہاڑ جیل میں قید بھارتی اداکار کی اہلیہ کا بالی ووڈ سے متعلق بڑا دعویٰ

پریادرشن اور راجپال یادو نے ماضی میں متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے، جس کے باعث دونوں کے درمیان ایک مضبوط تعلق قائم ہو چکا ہے۔.

ہدایتکار نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وہ راجپال کو گزشتہ 20 برسوں سے جانتے ہیں، اسی لیے انہوں نے اپنی اگلی فلم کے پروڈیوسرز سے کہا کہ انہیں زیادہ معاوضہ دیا جائے، اور پروڈیوسرز نے ان کی درخواست قبول کر لی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ انہیں راجپال کے مسائل کا پہلے سے علم تھا، اسی لیے وہ انہیں اپنی ہر فلم میں کاسٹ کرتے رہے اور اشتہاری فلموں میں بھی مواقع دلانے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ اس وقت پریادرشن اپنی آنے والی فلم ’بھوت بنگلا‘ کی پوسٹ پروڈکشن میں مصروف ہیں، یہ ایک کامیڈی ہارر فلم ہے جس میں اکشے کمار، راجپال یادو، تبو اور وامیکا گبی اہم کرداروں میں دکھائی دیں گے، فلم 10 اپریل 2026 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔

 

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: راجپال یادو جیل میں قید

پڑھیں:

’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان

پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے اپنی زندگی سے متعلق ایک ایسا انکشاف کیا ہے جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ معروف گلوکار کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے آبائی علاقے عیسیٰ خیل میں اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا رکھی ہے اور وہ آخرت کی تیاری کو زندگی کا اہم ترین حصہ سمجھتے ہیں۔ ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔

عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے حال ہی میں صحافی ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی، موسیقی اور ذاتی خیالات پر کھل کر گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آخرت کی تیاری کر لی ہے۔ میری قبر عیسیٰ خیل میں تیار ہے، مکمل بن چکی ہے۔ اگر آپ میری زندگی میں آئیں گے تو میں آپ کو دکھا دوں گا ورنہ بعد میں خود ہی دیکھ لیں گے۔ ہمارا اپنا خاندانی قبرستان بھی ہے، جہاں میں نے اپنے لیے ایک قبر مخصوص کر رکھی ہے۔ اس کے ساتھ چند جگہیں اور بھی ہیں جن میں سے ایک کے بارے میں میں نے مذاق میں کہا تھا کہ وہ میری اہلیہ کے لیے ہے لیکن ساتھ ہی کہا کہ مذاق کر رہا ہوں حقیقت میں صرف اپنی قبر محفوظ کروائی ہے۔ اللہ ہم سب پر رحم فرمائے۔

گلوکار نے قبر کے بارے میں بتایا کہ یہ خیال اس وقت آیا جب میں نے ایک فارم ہاؤس اور مسجد تعمیر کروائی۔ پھر سوچا کہ میرے لیے بھی ایک جگہ ہونی چاہیے۔ میں اپنے کئی قریبی دوستوں، عزیزوں، خاندان کے افراد اور اپنی والدہ کو کھو چکا ہوں، اسی لیے موت کا خیال ہمیشہ ذہن میں رہتا ہے۔ میری صرف یہی دعا ہے کہ اللہ مجھے پُرسکون موت عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں: عطااللہ عیسیٰ خیلوی کس کے لکھے گانے گا کر مشہور ہوئے؟

عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آنے لگیں۔ ایک صارف نے لکھا قبر پہلے سے بنوانا درست نہیں البتہ کفن کی تیاری کی جا سکتی ہے۔

ایک اور نے تبصرہ کیا صرف قبر تیار کر لینا کافی نہیں، اصل تیاری آخرت کی ہونی چاہیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ان کا ایمان مضبوط ہے، ہم تو قبر کا ذکر کرنے سے بھی گھبراتے ہیں جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا قبر بنانے کے بجائے اگر اولڈ ایج ہوم بنا دیتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

عطااللہ عیسیٰ خیلوی عیسیٰ خیلوی عیسیٰ خیلوی قبر قبر گلوکار ویڈیو وائرل

متعلقہ مضامین

  • 20 سال تک بیوی سے بات نہ کرنے والا شوہر، وجہ آپ کو حیران کر دے گی
  • خبردار اپنی سمز کسی اور کو نہ دیں۔۔۔ پی ٹی اے نے اہم ہدایات جاری کردیں۔
  • سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت میں کتنی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی؟
  • زندگی کا مقصد
  • عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف
  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن