’The Invisible Coup‘ کے عنوان سے شائع ہونے والی کتاب جسے پیٹر شوائزر (Peter Schweizer) نے تحریر کیا ہے، یہ مؤقف پیش کرتی ہے کہ موجودہ دور میں طاقت کا اظہار ٹینکوں اور اسلحے کے ذریعے نہیں بلکہ بیانیوں کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

کتاب کے مطابق اشرافیہ، غیر ملکی عناصر اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز خاموشی سے عوامی رائے کو تشکیل دیتے ہیں اور بین الاقوامی طاقتیں اسے ایک نظر نہ آنے والے ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔

کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان بھی اس رجحان اور حقیقت سے براہِ راست متاثر ہوا ہے۔

سوشل میڈیا کے ذریعے غصہ، جعلی خبریں، شدت پسندی اور شکایات اس تیزی سے پھیلتی ہیں کہ اکثر سچ اور حقائق پس منظر میں چلے جاتے ہیں۔

متن کے مطابق اس ہتھیار کو پی ٹی ایم، بی ایل اے، بی آر اے اور ٹی ٹی پی نے مختلف انداز اور مختلف پلیٹ فارمز پر ڈیجیٹل سہولتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کے خلاف استعمال کیا۔

بعض حلقوں نے سیاسی مطالبات کی آڑ میں شدت پسندی اور تشدد کا ایجنڈا اپنایا، جبکہ بیرون ملک مقیم گروہوں اور مخالف عناصر نے مخصوص بیانیوں کو عالمی سطح پر مزید تقویت دی۔

نتیجتاً معاشرے میں تقسیم میں اضافہ ہوا، ملکی ساکھ متاثر ہوئی، معاشی غیر یقینی کی فضا پیدا ہوئی اور وہ عام پاکستانی جو امن اور استحکام کے خواہاں ہیں، ذہنی دباؤ کا شکار ہوئے۔

کتاب کے تناظر میں اس امر پر زور دیا گیا ہے کہ چیلنج صرف زمینی سلامتی تک محدود نہیں بلکہ معلوماتی میدان میں اتحاد، سچائی کے تحفظ، بروقت آواز اٹھانے اور مؤثر حکمت عملی کے ذریعے اس عفریت پر قابو پانا بھی ناگزیر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews انکشافات بی ایل اے پیٹر شوائزر سوشل میڈیا وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انکشافات بی ایل اے پیٹر شوائزر سوشل میڈیا وی نیوز کے ذریعے

پڑھیں:

بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جمال رئیسانی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ایک خاموش جنگ لڑی جا رہی ہے جو بارود سے زیادہ نوجوانوں کے ذہنوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

صوبائی وزرا علی مدد جتک اور عاصم کرد گیلو کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہاکہ دشمن پاکستان اور بلوچستان کو توڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں بشیر زیب نے جب ایک کالعدم تنظیم کی کمان سنبھالی تو حالات مزید خراب ہوئے، جبکہ جنید بشیر زیب کا رائٹ ہینڈ ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج کی جنگ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر لڑی جا رہی ہے اور کالعدم تنظیموں کے کارندے زنگی ایپ کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیمیں سنگل ایپ کے ذریعے آپریشنل منصوبہ بندی جبکہ ڈیلٹا چیٹ کے ذریعے خفیہ بھرتیاں کرتی ہیں۔

نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہاکہ آج دشمن صرف گولی کا استعمال نہیں کر رہا بلکہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈز چلا کر بھی اپنا ایجنڈا آگے بڑھا رہا ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ نوجوان پہاڑوں کا رخ کریں۔

انہوں نے دعویٰ کیاکہ کالعدم تنظیموں نے اپنی سرگرمیوں میں خواتین کا استعمال بھی شروع کر دیا ہے۔ شہناز بلوچ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جلسوں میں شرکت کرتی تھیں اور ان کا باہوٹ کے ذریعے کالعدم تنظیم سے رابطہ ہوا۔

نوابزادہ جمال رئیسانی نے مزید کہاکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی بلوچستان کی قیادت ڈاکٹر صبیحہ کر رہی ہیں اور ان کا بھائی ایک کالعدم تنظیم کا حصہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کراچی سیل کی قیادت فوزیہ شاہوانی کررہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بلوچستان سیاست خاموش جنگ نوابزادہ جمال رئیسانی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ
  • وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
  • بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جمال رئیسانی
  • تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں؛گلوکارہ طاہرہ سید کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید
  • معروف میکسیکن انفلوئنسر گھر میں مردہ پائی گئیں، قتل کا شبہ
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل