ذرائع کے مطابق نیشنل بک فاونڈیشن اور کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز نے مشترکہ طور پر کشمیر ہاوس اسلام آباد میں محمد یوسف ملک کی تصنیف "یونیورسل ڈیکلریشن آف ہیومن رائٹس اینڈ کشمیر” کی تقریب رونمائی کا اہتمام کیا۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل بک فاونڈیشن (این بی پی) اور کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز (کے آئی آئی آر) نے مشترکہ طور پر کشمیر ہاوس اسلام آباد میں محمد یوسف ملک کی تصنیف "یونیورسل ڈیکلریشن آف ہیومن رائٹس اینڈ کشمیر” کی تقریب رونمائی کا اہتمام کیا۔ ذرائع کے مطابق تقریب کی مہمان خصوصی وزیر برائے کشمیر کاز، آرٹ اینڈ لینگویجز نبیلہ ایوب خان تھیں۔تقریب میں آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر سردار مسعود خان، آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کی مشیر محترمہ فرزانہ یعقوب، حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی، کے آئی آئی آر کے چیئرمین الطاف حسین وانی، نیشنل بک فائونڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر کامران جہانگیر سمیت، انسانی حقوق کے کارکن، سول انتظامیہ کے عہدیدار، ماہرین تعلیم، سول سوسائٹی کے نمائندے، طلباء اور میڈیا کے نمائندے شریک تھے۔ مقررین نے تنازعہ کشمیر کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس مسئلے کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ محمد یوسف ملک نے اپنی تصنیف کے بارے میں ایک تفصیلی بریفنگ پیش کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا