Express News:
2026-07-23@23:55:27 GMT

وزیر خزانہ کا شرح سود سنگل ڈیجیٹل میں لانے کا عندیہ

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کے تجربے کی بدولت اب وہ حکومت میں ہوتے ہوئے بزنس کمیونٹی کے مسائل بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پاکستان اکنامک گروتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہ 2022 کے سیلاب کے بعد بین الاقوامی برادری سے مدد حاصل کی گئی تھی، تاہم حالیہ سیلاب کے لیے مستحکم معاشی صورتحال کی وجہ سے وزیر اعظم نے کسی بین الاقوامی اپیل کی ضرورت نہیں سمجھی۔

انہوں نے بتایا کہ ستمبر میں یورو بانڈ کی 500 ملین ڈالر کی پیمنٹ کی گئی اور اب سٹیبلائزیشن سے گروتھ کی طرف بڑھنے پر توجہ دی جائے گی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس ہم جاتے ہیں اور بڑے پیمانے کی صنعت میں 10 فیصد گروتھ ہوئی ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک کا گروتھ ریٹ ڈیڑھ سے پونے دو فیصد تک جائے گا، اور ایکسپورٹس کو کم نہیں ہونے دیا گیا۔ بزنس کمیونٹی کی تجاویز پر غور کیا جائے گا اور بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل پر بھی تعاون کی ضرورت ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم اور حکومت بزنس کمیونٹی کو اپنا پارٹنر سمجھتے ہیں اور جتنی تجاویز موصول ہوئی ہیں، انہیں پالیسی میں شامل کرنے کی کوشش کی جائے گی، چاہے ایک سال میں نہ ہو سکے تو آئندہ سال مکمل کریں گے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ وہ دو سال سے تنخواہ نہیں لے رہے اور سپر ٹیکس بھی ادا کر دیا، جس کا فیصلہ سپریم کورٹ کا تھا، انٹرسٹ ریٹ کو  انشاءاللہ سنگل ڈیجیٹل پر لائینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ 24کروڑ لوگوں کو حکومت نوکریاں نہیں دے سکتی ہے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،پاکستان کی معیشت استحکام اورترقی کی راہ پرگامزن ہے،تعمیراتی شعبیمیں کام ہورہا ہے،ٹیکس نیٹ کو وسیع کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیرخزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈویلپرز اوربینکرزکامسئلہ ہے،ریکوری کیمسائل ہیں،اس پروزیراعظم چند دن میں خود بات کریں گے۔

وفاقی وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ سیمنٹ کی پیداواریہاں بڑھ رہی ہے،کنسٹرکشن پرٹیکس بڑھ رہاہے،پاکستان میں آئی ٹی ایکسپورٹ 10ملین ڈالرآرہے ہیں،باقی پیسے ہنڈی حوالے سے باہرجارہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست

فیصل کریم کنڈی نے خط میں کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔ اسلام تائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان کے نام خط لکھ کر ضم شدہ قبائلی اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے اور اس میں توسیع کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کر کے انضمام کے وقت کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے خط میں مطالبہ کیا کہ قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔

انہوں نے تجویز دی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم کر کے قبائلی اضلاع کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے قبل ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کی معاشی و مالی صورتحال کا جائزہ لینا ضروری ہے، جبکہ ٹیکسوں کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل یا کسی مناسب آئینی فورم پر فوری طور پر پیش کیا جائے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ قبائلی عوام نے پاکستان کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ وفاق اور صوبے کی یکساں ٹیکس پالیسی قبائلی عوام کا ریاست پر اعتماد بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوگی، جبکہ ٹیکس ریلیف سے ضم شدہ اضلاع کی سماجی و معاشی ترقی اور قومی دھارے میں انضمام کا عمل مزید تیز ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ