جو لوگ کراچی میں رہتے نہیں، انہیں شہری مسائل کا اندازہ نہیں ہے، میئر کراچی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ماضی میں سندھ اسمبلی میں صوبوں کی تقسیم سے متعلق قرارداد مسترد ہوئی جبکہ سندھ اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں اس حوالے سے مختلف سیاسی آراء سامنے آتی رہی ہیں، وفاقی وزیر تعلیم اور بلدیہ عظمیٰ کراچی مل کر شہری ترقی کے لیے کام کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ابراہیم حیدری میں فیملی پارک کا افتتاح اور مہرالنسا اسپتال روڈ ابراہیم حیدری بذریعہ کورنگی کے تعمیراتی منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن ٹاؤنز میں منافقین بیٹھے ہیں ان سے پوچھا جائے روڈ کٹنگ کی مد میں جو اربوں روپے ملے ہیں وہ کہاں خرچ کئے گئے۔ میئر کراچی نے کہا کہ شہر میں بعض عناصر ترقیاتی کاموں پر تنقید کرتے ہیں لیکن عملی اقدامات ہی عوام کی خدمت کا معیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ کراچی میں رہتے نہیں، انہیں شہری مسائل کا اندازہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں سندھ اسمبلی میں صوبوں کی تقسیم سے متعلق قرارداد مسترد ہوئی جبکہ سندھ اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں اس حوالے سے مختلف سیاسی آراء سامنے آتی رہی ہیں۔
میئر کراچی نے کہا کہ وفاقی وزیر تعلیم اور بلدیہ عظمیٰ کراچی مل کر شہری ترقی کے لیے کام کریں گے۔ انہوں نے شہریوں کو تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لیے سفاری پارک اور کراچی چڑیا گھر میں کرکٹ میچ دکھانے کے انتظامات کرنے کا اعلان بھی کیا اور شہریوں کو مدعو کیا کہ وہ وہاں آکر میچ دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر خوشیوں کا دن ہے اور شہر میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا ضروری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی میں ترقیاتی کاموں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی اسمبلی میں میئر کراچی
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔