کیا ہانیہ کی شادی کی تقریبات شروع ہوگئیں؟ وائرل ویڈیو کی اصل کہانی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی وائرل ہونے والی ویڈیو کی اصل کہانی بتا دی۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اداکارہ ہانیہ عامر کو گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا گیا۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اداکارہ نے پیلے رنگ کا جوڑا پہنا ہوا ہے جبکہ ہاتھوں میں پھولوں کے گجرے اور سر پر دوپٹہ پہن کر دلہن کی طرح تیار ہیں۔ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد خبریں گردش کرنے لگیں کہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی شادی کی تقریبات شروع ہوگئی ہیں۔تاہم اس سے پہلے یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ شادی کی خبریں صرف اس ویڈیو سے نہیں بلکہ ایک نجومی کی ہانیہ عامر کی شادی سے تعلق پیشگوئی کے بعد سامنے آئیں جس میں نجومی کی جانب سے اداکارہ کو خبردار کیا گیا تھا کہ وہ اس سال شادی نہ کریں جو ان کیلئے خوش قسمت ثابت نہیں ہوگی۔سوشل میڈیا پر بے تہاشہ شادی کی خبروں کے بعد اداکارہ نے اپنی سالگرہ کو ہی مہندی کی تھیم پر منانے کا فیصلہ کیا اور سالگرہ میں وہ مہندی کی دلہن بن گئی۔سوشل میڈیا پر مہندی کی وائرل ہونے والی ویڈیو دراصل اداکارہ کی سالگرہ کی ویڈیو ہے، جس کی مکمل ویڈیو اداکارہ نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی۔ویڈیو میں اداکارہ کو اپنی fake wedding کا کہتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ 'چھپ کے ویڈیو نہیں بناتے نو
ر، یہ بری بات ہوتی ہے۔'
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر اداکارہ نے شادی کی
پڑھیں:
توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد(رضوان عباسی ): توشہ خانہ ریکارڈ میں وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو اپریل سے جون 2026 کے دوران مختلف غیر ملکی شخصیات اور وفود کی جانب سے ملنے والے سرکاری تحائف کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
کابینہ ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق اس عرصے میں موصول ہونے والے تمام سرکاری تحائف توشہ خانہ قواعد کے تحت کابینہ ڈویژن میں جمع کرا دیے گئے ہیں، جبکہ ان کی مالیت کے تعین (ویلیوایشن) کا عمل تاحال جاری ہے۔
دستاویزات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو مختلف ممالک کے سربراہان، اعلیٰ حکام اور سرکاری وفود کی جانب سے متعدد یادگاری تحائف پیش کیے گئے۔ ان میں شوگر باؤل، گاڑی کا فریم شدہ ماڈل، شیلڈز، قیمتی قلم، کف لنکس، ٹائی، کافی کپ اور واٹر گلاس سیٹ، چائے کے کپ اور ساسرز، آرائشی واز، ایرانی فیروزہ اِنلے دستکاری پر مشتمل پانچ پیس سیٹ، روایتی چینی اسکرول پینٹنگ، چائنا اسپیس اسٹیشن کا ماڈل اور دیگر سووینئرز شامل ہیں۔
اسی طرح نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو بھی مختلف ممالک کی جانب سے متعدد سرکاری تحائف دیے گئے، جن میں مصری طرز کا مجسمہ، مسجد نبوی ﷺ کا ماڈل، کف لنکس اور دیگر یادگاری اشیا شامل ہیں۔
دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی چیف آف پروٹوکول محمد ارسلان میر کو ایک قیمتی ڈائمنڈ کلیکشن رسٹ واچ بطور سرکاری تحفہ موصول ہوئی، جس کی مالیت کا تعین بھی جاری ہے۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق توشہ خانہ ریکارڈ میں شامل تمام تحائف متعلقہ قوانین اور قواعد کے مطابق وصول کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ویلیوایشن مکمل ہونے کے بعد توشہ خانہ رولز کے مطابق آئندہ کارروائی کی جائے گی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق تحائف کی مالیت کا تعین مکمل ہونے کے بعد قواعد کے مطابق یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ متعلقہ حکام ان تحائف کو اپنے پاس رکھ سکتے ہیں یا انہیں سرکاری تحویل میں برقرار رکھا جائے گا۔