جائیداد، سونا، نقدی: کمسن بچہ پہلی سالگرہ پر لکھپتی بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
جائیداد، سونا، چاندی، دولت کس کی خواہش نہیں ہوتے؟ اکثر لوگوں کی پوری زندگی گزر جاتی ہے اور سر چھپانے کے لیے چھت تک نہیں ملتی تو بعض افراد ایسے بھی ہوتے ہیں جو منہ میں سونے کا چمچہ لے کر پیدا ہوتے ہیں۔
ایسے ہی ایک کمسن بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے پہلی سالگرہ پر ملنے والے تحائف نے ایسی مثال قائم کر دی جس کے لیے اکثر لوگ پوری زندگی محنت کرتے ہیں۔
بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر علی گڑھ سے تعلق رکھنے والے اس کمسن بچے کو پہلی سالگرہ پر ملنے والے تحائف میں ہائی وے پر واقع پلاٹ، 11 لاکھ روپے نقد اور سونے چاندی کے قیمتی تحائف شامل ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Thakur Akhilesh Chauhan (@akhilesh_chauhan_2000)
اس بچے کی پہلی سالگرہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس میں تحائف کا ایسا ذخیرہ دکھایا گیا ہے جو سالگرہ کے روایتی تصور کو نئی تعریف دیتا ہے۔
بچے کی سالگرہ پر تحائف کا یہ سلسلہ صرف بچے تک محدود نہیں رہا بلکہ اس کی والدہ کو 35 گرام سونے کا ہار اور دیگر زیورات بھی پیش کیے گئے۔
بچے کے اہلِ خانہ کی جانب سے رشتے داروں میں 101 ساڑھیاں اور 101 ملبوسات بھی تقسیم کیے گئے۔
یہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی ویڈیو ڈیڑھ لاکھ سے زائد ویوز حاصل کر چکی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پہلی سالگرہ سالگرہ پر
پڑھیں:
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی (Gold and Silver)کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 3944 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے تک آ گیا۔
مزیدپڑھیں:پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی
24 قیراط فی تولہ چاندی کا دام 61 روپے گھٹ کر 6 ہزار 309 روپے پر آگیا، انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 46 ڈالر گر کر 4050 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔
صرافہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر فی تولہ سونا دو روز میں 6 ہزار 400 روپے سستا ہوا ہے۔