16فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکا امکان
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
16 فروری سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق آئندہ قیمتوں کے جائزے میں پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 39 پیسے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر تک بڑھنے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہو سکتا ہے، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی تقریباً 4 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق حتمی فیصلہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور وزارت خزانہ پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فی لیٹر
پڑھیں:
حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی