نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات اختیار ولی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سڑکیں بند کرنے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن اقدام کرے گی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات اختیار ولی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز مطالبات کےلیے پی ٹی آئی کو سڑکیں بند کرنے کاکوئی قانونی حق نہیں، پی ٹی آئی تمام بند سڑکیں کھول دے۔

اختیار ولی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سڑکیں بند کرنے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن اقدام کرے گی۔

ہمارا دھرنا پرامن ہے، پارلیمنٹ 25 کروڑ عوام کا نمائندہ ہاؤس ہے، کھانا پینا بند کر کےکربلا کا سماں پیدا کیا گیا ،اسد قیصر

انہوں نے کہا کہ کل تک راستے نہ کھولے تو عوام کو خود سڑکیں کھولنے کی کال دیں گے۔

اختیار ولی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے لیے تمام سہولیات حکومت فراہم کر رہی ہے،  پی ٹی آئی بانی کو بیرون ملک بھیجنا چاہتی ہے تو درخواست دے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ  بانی پی ٹی آئی نومبر 2024 سے این آر او لینے کی کوششوں میں ہیں،  پی ٹی آئی کی جانب سے این آراو کی کوششیں ہوئیں،مگروفاق نےڈیل قبول نہیں کی۔

اختیار ولی نے کہا کہ 25 نومبر 2024 کو بانی پی ٹی آئی ڈیل پر متفق ہو چکے تھے،  ڈیل عملی شکل اختیارنہ کر سکی، تصدیق شیر افضل مروت بھی کرچکے ہیں، 2024 کی ڈیل کے گواہ بیرسٹر سیف اور بیرسٹر گوہر علی خان ہیں ان سے پوچھا جائے۔

قومی ڈائیلاگ کمیٹی کا بانیٔ پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق چیف جسٹس پاکستان کو خط

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سڑکیں بند کرنے پی ٹی ا ئی کی اختیار ولی کو مشکلات پی ٹی آئی کہا کہ

پڑھیں:

کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل