غزہ امن بورڈ اجلاس سے قبل حماس نے اہم شرائط رکھ دیں
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
غزہ امن بورڈ اجلاس سے قبل حماس نے اہم شرائط رکھ دیں WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2026 سب نیوز
غزہ(آئی پی ایس )غزہ میں مجوزہ امن بورڈ کے اجلاس سے قبل فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے مقف کو واضح کرتے ہوئے ممکنہ عالمی امن فورس کے کردار سے متعلق اہم شرائط سامنے رکھ دی ہیں۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ اگر کوئی بین الاقوامی فورس تعینات کی جاتی ہے تو اس کا دائرہ کار محدود ہونا چاہیے اور وہ فلسطین کے داخلی، سیاسی یا سکیورٹی معاملات میں کسی قسم کی مداخلت نہ کرے۔
حماس کے ترجمان بسیم نعیم نے خبردار کیا کہ اگر غیر ملکی اہلکاروں نے داخلی امور میں مداخلت کی تو فلسطینی عوام انہیں قابض قوتوں کا متبادل سمجھیں گے۔ ان کے مطابق عالمی فورس کا کردار صرف فریقین کے درمیان حفاظتی بفر قائم رکھنے اور جنگ بندی کو برقرار رکھنے تک محدود ہونا چاہیے۔ ادھر ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف 19 فروری کو ہونے والے غزہ امن بورڈ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر عالمی فورس محض فریقین کے درمیان حفاظتی تہہ کے طور پر کام کرے تو اس پر کوئی اعتراض نہیں۔یاد رہے کہ بورڈ آف پیس کے اجلاس میں فلسطین میں عبوری حکومت کے قیام، حماس کے کردار اور مستقل جنگ بندی سمیت مختلف امور پر غور کیا جائے گا، جبکہ عالمی امن فورس کی تعیناتی بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایس آئی ایف سی کی فعال سہولت کاری ،لائیو اسٹاک میں سنگِ میل ایس آئی ایف سی کی فعال سہولت کاری ،لائیو اسٹاک میں سنگِ میل جماعت اسلامی بنگلادیش کا قومی انتخابات کے نتائج قبول کرنے کا اعلان امریکی نائب معاون وزیر خارجہ جان مارک پومر شائم کا پانچ روزہ دورہ پاکستان اختتام پذیر سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ رمضان ریلیف پیکیج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم مہنگائی کےستائے عوام کےلیے بری خبر؛ 16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔