جموں و کشمیر اسمبلی اہم عوامی مسائل سے دور ہٹ رہی ہے، مدثر حسن
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
عام آدمی پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ بے روزگاری، مہنگائی، بجلی و پانی کی قلت، سڑکوں کی خستہ حالی اور نوجوانوں کے مستقبل جیسے اہم معاملات کو پسِ پشت ڈال دیا گیا ہے، جو کہ عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عام آدمی پارٹی کے ترجمان مدثر حسن نے جموں و کشمیر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام نے اپنے نمائندوں کو اس امید کے ساتھ منتخب کیا تھا کہ ان کی شکایات، مطالبات اور روز مرہ مسائل کو اسمبلی میں مؤثر انداز میں اٹھایا جائے گا لیکن بدقسمتی سے ایوان میں اصل عوامی مسائل پر سنجیدہ بحث کرنے کے بجائے غیر ضروری تنازعات اور سیاسی نوک جھونک ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگاری، مہنگائی، بجلی و پانی کی قلت، سڑکوں کی خستہ حالی اور نوجوانوں کے مستقبل جیسے اہم معاملات کو پسِ پشت ڈال دیا گیا ہے، جو کہ عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔ ایس اے ایس سی آئی اسکیم، یعنی "سرمایہ کاری کے لئے ریاستوں کو خصوصی امداد۔ عالمی معیار کے سیاحتی مراکز کی ترقی" کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس اسکیم میں مثبت اور منفی دونوں پہلو موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو اراکین اسمبلی آج اس اسکیم کی مخالفت کر رہے ہیں، وہ خود پہلے ہی اس کے تحت اپنی تجاویز جمع کرا چکے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ سیاسی بیان بازی کے بجائے تعمیری اور حقیقت پسندانہ بحث ہونی چاہیے تاکہ ریاست کو حقیقی فائدہ پہنچ سکے۔ معراج ملک کے کیس کے بارے میں بات کرتے ہوئے مدثر حسن نے کہا کہ پارٹی کو عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ 19 تاریخ کو ہونے والی سماعت کا فیصلہ معراج ملک کے حق میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی ہی جمہوریت کی اصل روح ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش
سٹی 42: میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش ہورہی ہے ۔
میرپور آزاد کشمیر و گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہورہی ہے ۔ بارش کے باعث شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہو گیا۔درجہ حرارت میں نمایاں کمی، شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا
منگلا، چیچیاں، جاتلاں، اسلام گڑھ، چکسواری اور ڈڈیال میں بھی بارش ہے ۔ تیز ہواؤں کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے ۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
مری میں کالی گھٹائیں برس پڑیں، بارش سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا۔بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے مری کے حسن کو چار چاند لگا دیئے۔
گرم علاقوں سے آئے سیاح خوشگوار موسم سے بھرپور لطف اندوز ہونے لگے۔ بارش کے بعد سیاحتی مقامات پر رونقیں بڑھ گئیں۔
کھاریاں میں گرج چمک اور تیز ہوا کیساتھ بارش ہے ۔ بجلی بند موسم خوشگوار ہو گیا۔
بارش سے گرمی کی شدت کم ہو گئی۔