کرکٹ کی دنیا میں دھوم مچانے والے پاکستانی اسپنرز عثمان طارق کے ایکشن کی وجہ سے مخالف ٹیمیں خوفزدہ ہیں کیونکہ انہیں ورلڈکپ جیسے بڑے ایونٹ میں پہلی بار بولر کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عثمان طارق کا بولنگ ایکشن یوں بھی منفرد ہے کہ وہ سیکنڈ کے لیے ہاتھ روک کر پھر بول پھینکتے ہیں جس کی وجہ سے بیٹسمین کو گیند سمجھنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

اس سے قبل عثمان طارق کے ایکشن کو آئی سی سی کی جانب سے دو بار کلیئر قرار دیا جاچکا ہے تاہم اب ٹی 20 ورلڈکپ کی وجہ ایک بار پھر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن ایک بار پھر سے زیر بحث ہے۔

اب قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز کرکٹر عامر سہیل نے عثمان طارق کے ایکشن پر اعتراض اٹھانے والوں کو آئی سی سی قوانین کے تحت عملی نمونہ ایکسپریس نیوز کے پروگرام جوش جگادے میں پیش کر کے دکھایا ہے۔

ہاتھ میں بال تھامے کرکٹر عامر سہیل نے ایکشن کے ساتھ بتایا کہ بولنگ کے وقت پندرہ ڈگری ہاتھ ہونا چاہیے اور اس سے بولنگ کو اضافی ایڈوانٹچ بھی ملتا ہے تاہم اگر ہاتھ بینڈ ہونے کی وجہ سے تیز بولنگ اور چیزیں ہوں تو یہ بھی ناانصافی اور غیر قانونی ایکشن میں آتا ہے۔

مزید پڑھیں

پاکستانی اسپنرز بھارت کیلیےخطرہ، شاداب اور عثمان طارق کا جادو اتوار کو سر چڑھ کر بولے گا، شعیب اختر

عثمان طارق کا ایکشن، عامر سہیل نے آئی سی سی قوانین کے تحت عملی نمونہ پیش کردیا

’عثمان طارق نئے ہیں‘، میچ سے قبل سنیل گواسکر کی پاکستانی اسپنر سے متعلق گفتگو

انہوں نے کہا کہ بولر کے ہاتھ میں اگر ہلکا سا بیںڈ ہے تو اس زمرے میں نہیں آتا، عثمان طارق جب لیگ بریک یا گوگلی پھینکتے ہیں تو ہلکا سا بینڈ آتا ہے اور بعد میں بازو سیدھا ہوتا ہے، آئی سی سی کے بائیو میکنیکل قانون کے تحت اس کی اجازت ہے۔

          View this post on Instagram                      

A post shared by Express News (@expressnewspk)

عامر سہیل نے کہا کہ بہت سارے اسپنرز جب بول پھینکتے ہیں تو بینڈ آتا ہے، عثمان طارق کی میں نے جتنی بولنگ دیکھی ہے آئی سی سی کے رولز کے حساب سے کلیئر ہیں، ایک آدھ بول مکس ہورہا ہے تو دنیا کے بعد سارے بولر کرلیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بنیاد پر پابندی کا سوچیں گے تو عثمان طارق کے ساتھ یہ ناانصافی ہوگی۔ عامر سہیل نے کہا کہ ان ساری باتوں کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ عثمان طارق کے بولنگ ایکشن کی وجہ سے مخالف ٹیمیں خوفزدہ ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عثمان طارق کا عثمان طارق کے عامر سہیل نے کی وجہ سے نے کہا کہ کے تحت

پڑھیں:

24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

علامتی فوٹو

حکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلی

علم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا