فلسطین ایکشن پر پابندی کیخلاف عدالتی فیصلہ جمہوری اقدار کی بحالی قرار
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
حقوقِ انسانی کی تنظیموں اور سماجی کارکنوں نے لندن میں ہائیکورٹ کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے جس میں حکومت کی جانب سے فلسطین ایکشن پر انسدادِ دہشتگردی قوانین کے تحت عائد پابندی کو غیرقانونی قرار دیا گیا ہے۔
عدالت نے قرار دیا کہ یہ اقدام ’غیرمتناسب‘ تھا اور تنظیم کی سرگرمیاں ابھی اس حد، پیمانے اور تسلسل تک نہیں پہنچی تھیں کہ انہیں دہشتگردی کی تعریف کے تحت لا کر پابندی عائد کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کی ’فلسطین ایکشن گروپ‘ پر پابندی غیر قانونی قرار
عدالت کی ویب سائٹ پر جاری خلاصے کے مطابق ججوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تنظیم کو کالعدم قرار دینا آزادیٔ اظہار کے حق کے تناظر میں متناسب نہیں تھا۔
یہ مقدمہ تنظیم کی شریک بانی ہدیٰ عموری کی جانب سے دائر کیا گیا تھا، تاہم مزید قانونی دلائل کی سماعت کے لیے فی الحال یہ پابندی برقرار رہے گی۔
The High Court has ruled the proscription of Palestine Action was unlawful.
Today, human rights won.
Today, we all won.
The Court was clear: the Home Secretary can’t reach for the nuclear option simply because it makes policing easier.
The government must recognise the huge… pic.twitter.com/LqoCuSaY8A
— Amnesty UK (@AmnestyUK) February 13, 2026
ہدیٰ عموری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ پابندی آزادیٔ اظہار کے حق کے منافی اور غیرمتناسب تھی اور ہوم سیکرٹری نے اپنی پالیسی کی خلاف ورزی کی۔
ان کے مطابق عدالت نے پابندی کو کالعدم کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ اس کے خاتمے کی تفصیلات بعد میں طے کی جائیں گی۔
پابندی کے خلاف احتجاج منظم کرنے والی تنظیم ’ڈیفینڈ آور جیوریز‘ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 5 جولائی کو قانون کے نفاذ کے بعد سے برطانیہ بھر میں 2,787 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
احتجاج کے حق کی توثیقفیصلے پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور احتجاجی گروہوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا، ایمنسٹی انٹرنیشنل کے قانون اور انسانی حقوق کے ڈائریکٹر ٹام ساؤتھرڈن نے اس فیصلے کو ’احتجاج کے حق کی اہم توثیق‘ قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے واضح پیغام دیا ہے کہ حکومت ناقدین کو خاموش کرانے یا اختلافِ رائے دبانے کے لیے وسیع انسدادِ دہشتگردی اختیارات کا سہارا نہیں لے سکتی۔
گرین پیس یوکے کی شریک ایگزیکٹو ڈائریکٹر اریبا حمید نے کہا کہ ایک احتجاجی گروہ پر پابندی عائد کرنا ’کسی ڈسٹوپیائی ناول کا منظر‘ معلوم ہوتا ہے۔
Today, the UK High Court upheld the challenge to the banning of Palestine Action under UK terrorism laws.
This important judgment provides a shot in the arm for democracy and rights in the UK.
HRW's @YasmineAhmed001 explains ⤵️ pic.twitter.com/NeGgJQnOye
— Human Rights Watch (@hrw) February 13, 2026
ان کے مطابق بڑی تعداد میں بزرگ افراد پر مشتمل ہزاروں مظاہرین محض پلے کارڈ اٹھانے پر گرفتار کیے گئے، جو کسی طنزیہ کہانی سے کم نہیں۔
ہیومن رائٹس واچ برطانیہ کی ڈائریکٹر یاسمین احمد نے حکومت کے فیصلے کی مکمل اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالت کا فیصلہ اس مؤقف کی تائید کرتا ہے کہ دہشتگردی کے قوانین کا غلط استعمال کرتے ہوئے اسرائیل پر تنقید اور اس سے فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف آوازوں کو دبانے کی کوشش کی گئی۔
مزید پڑھیں: برطانیہ میں فلسطین کے حق میں احتجاج، 425 مظاہرین گرفتار، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی مذمت
دوسری جانب اسٹاب دی وار اتحاد نے فیصلے کے بعد میٹروپولیٹن پولیس کمشنر مارک رولی اور سابق ہوم سیکرٹری یوویٹ کوپر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔
تنظیم کی کنوینر لنڈسے جرمن نے کہا کہ اب کریمنل پروسیکیوشن سروس کو چاہیے کہ پرامن احتجاج کرنے والے افراد کے خلاف تمام مقدمات واپس لیے جائیں۔
قانون میں تبدیلی کے بعد فلسطین ایکشن کو قانونی طور پر داعش اور القاعدہ جیسی تنظیموں کے ہم پلہ قرار دیا گیا تھا، جس کے تحت تنظیم کی رکنیت یا حمایت کرنا جرم بن گیا تھا اور اس کی سزا 14 سال تک قید ہو سکتی تھی۔
مزید پڑھیں: لندن میں فلسطین کے حق میں احتجاج، گریٹا تھنبرگ گرفتار
حتیٰ کہ تنظیم کا نام ٹی شرٹ یا پلے کارڈ پر ظاہر کرنا بھی 6 ماہ تک قید کی سزا کا موجب بن سکتا تھا۔
ہائیکورٹ میں 3 روزہ سماعت کے دوران ہدیٰ عموری کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ پابندی بے مثال تھی۔
انہوں نے فلسطین ایکشن کا موازنہ برطانیہ میں خواتین کی حقِ رائے دہی کی تاریخی تحریک ’سفریجٹ‘ سے کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل القاعدہ ایمنسٹی انٹرنیشنل برطانیہ پولیس کمشنر داعش دہشتگرد ڈیفینڈ آور جیوریز فلسطین ایکشن گرین پیس لندن ہائیکورٹ ہدیٰ عموری ہوم سیکریٹری
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل القاعدہ ایمنسٹی انٹرنیشنل برطانیہ پولیس کمشنر دہشتگرد ڈیفینڈ ا ور جیوریز فلسطین ایکشن گرین پیس ہائیکورٹ ہوم سیکریٹری فلسطین ایکشن کی جانب سے قرار دیا تنظیم کی کہا کہ
پڑھیں:
گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو پہلے ایک روزہ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ویمنز ٹیم کا سری لنکا ٹور: ٹی20 سیریز نئے مقام پر منتقل، کس کا پلڑا بھاری؟
آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ 2025-29 کے تحت کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پاکستانی بولرز کی نپی تلی بولنگ کے باعث مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز ہی بنا سکی۔
سری لنکا کی جانب سے اوپنرز وشمی گوناتنے اور کپتان چماری اتھاپتھو نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور ابتدائی 5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 31 رنز بنائے۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے نصف سینچری شراکت بھی قائم کی جو سری لنکا کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں کسی بھی اوپننگ جوڑی کی 5ویں ففٹی پارٹنرشپ تھی۔
پاکستانی اسپنرز کے اٹیک پر آنے کے بعد سری لنکن بیٹنگ کی رفتار سست پڑ گئی۔ نشرہ سندھو نے پہلے وشمی گوناتنے کو آؤٹ کیا جبکہ بعد ازاں کپتان چماری اتھاپتھو کو بھی بولڈ کر دیا۔
اتھاپتھو اور حسینی پریرا نے دوسری وکٹ کے لیے 53 رنز جوڑے تاہم اس کے بعد پاکستانی بولرز نے میچ پر گرفت مضبوط کر لی۔ نیلکشیکا سلوا اور کویشا دلہاری کے درمیان 5ویں وکٹ کے لیے 42 رنز کی شراکت کے علاوہ کوئی بڑی پارٹنرشپ نہ بن سکی جبکہ آخری 7 اوورز میں سری لنکا نے 32 رنز کے عوض 5 وکٹیں گنوا دیں۔
مزید پڑھیے: فاطمہ ثنا نے تاریخ رقم کر دی، ویمنز دی ہنڈرڈ کھیلنے والی پہلی پاکستانی کرکٹر بن گئیں
پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 42 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
گل فیروزہ کی مسلسل چوتھی نصف سینچری211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے پراعتماد آغاز کیا۔ اوپنر گل فیروزہ نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل چوتھی ون ڈے نصف سینچری اسکور کی۔
انہوں نے ابتدائی پاور پلے میں جارحانہ انداز اپنایا اور صدف شمس کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 58 رنز کی شراکت قائم کی۔
Pakistan women beat Sri Lanka women by 5 wickets in the first One-Day International of the three-match series in Hambantota today.@TheRealPCBMedia @TheRealPCB #News #RadioPakistan https://t.co/5cesGghrAK
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) July 23, 2026
بعد ازاں گل فیروزہ اور سدرہ امین نے دوسری وکٹ کے لیے 90 رنز کا اہم اضافہ کیا جس نے پاکستان کی فتح کی بنیاد رکھ دی۔
مزید پڑھیں: ویمنز ورلڈکپ فوٹو شوٹ میں فاطمہ ثنا اور جے شاہ کا مصافحہ توجہ کا مرکز بن گیا
گل فیروزہ نے 77 گیندوں پر 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ صدف امین نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 94 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔
پاکستان نے مطلوبہ ہدف 45 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا اور یوں سیریز کا آغاز کامیابی سے کیا۔
آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشنیہ پاکستان ویمنز ٹیم کی مسلسل 5ویں ون ڈے فتح ہے جس کے بعد قومی ٹیم آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیے: فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ 25 جولائی کو ہمبنٹوٹا میں ہی کھیلا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ویمنز بمقابلہ سری لنکا پاکستان ویمنز ٹیم کی فتح سدرہ امین صدف شمس فاطمہ ثنا گل فیروزہ