ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کیخلاف پاکستان کی فتح کا چانس کتنے فیصد؟ سابق کرکٹرز نے بتا دیا؟
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم مقابلے سے پہلے سابق کرکٹرز احمد شہزاد، راشد لطیف اور محمد عامر نے اپنی رائے دی ہے کہ پاکستان کی بیٹنگ اور بولنگ لائن اپ میں کچھ کمزوریاں ہیں اور ٹیم کے فیصلے میچ کے نتیجے پر اثر ڈال سکتے ہیں۔
احمد شہزاد کی رائےاحمد شہزاد نے کہا کہ پاکستان کی سپن بولنگ مضبوط ہے، لیکن مڈل آرڈر ابھی بھی کمزور نظر آ رہا ہے۔ بابر اعظم کو نمبر چار پر رکھنے کی وجہ یہ تھی کہ وہ اسپن وکٹ پر بیٹنگ میں بہتر کام کر سکیں۔
انہوں نے فخر زمان کی عدم موجودگی اور حسن نواز کی تیاری پر بھی بات کی اور کہا کہ ٹیم کے کچھ فیصلے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کی طرف سے کیے گئے ہیں۔
احمد شہزاد نے اینکر جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ بھارت کیخلاف پاکستان کی فتح کا چانس 42 فیصد ہے۔
راشد لطیف کی رائےسابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ عثمان اور فخر جیسے کھلاڑیوں کی موجودگی میں مڈل آرڈر کے لیے صحیح انتخاب اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ میچ میں کھلاڑیوں کو لچک کے ساتھ استعمال کرنا چاہیے تاکہ بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں توازن برقرار رہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈکپ: پاک بھارت ٹاکرے سے قبل کولمبو اسٹیڈیم میں 4 فٹ لمبا سانپ نمودار
احمد شہزاد نے اینکر کے خیال میں بھارت کی فتح کا امکان 60 فیصد جب کہ پاکستان کی کامیابی کا چانس 40 فیصد ہے۔
محمد عامر کا اندازہسابق فاسٹ بولر محمد عامر نے پاکستان کی جیتنے کی توقعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بغیر دعاؤں کے پاکستان کے جیتنے کا امکان 60 فیصد ہے، اور دعاؤں کے ساتھ یہ امکان مزید بہتر ہو سکتا ہے۔
یاد رہے کہ یہ میچ کل15 فروری، 2026 کو کولمبو کے آر پریماڈاسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان کی کہا کہ
پڑھیں:
پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2026-27 کے مردوں کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کا آغاز 11 اگست 2026 سے ہوگا۔ نئے سیزن میں قومی ٹیم کی 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، جس کے لیے آغاز میں ہی دو ایک روزہ ٹورنامنٹس رکھے گئے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک سیزن 11 اگست 2026 سے 15 جون 2027 تک جاری رہے گا، جس میں ایک روزہ، 4 روزہ، ٹی20، انڈر 19، انڈر 17 اور انڈر 15 مقابلوں سمیت مختلف سطحوں کے ٹورنامنٹس شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا شیڈول جاری
سیزن کا آغاز ملتان میں چار ٹیموں کے نیشنل چیمپئنز کپ سے ہوگا جو 11 سے 18 اگست تک کھیلا جائے گا، جس کے بعد کراچی میں 21 اگست سے 8 ستمبر تک آٹھ ٹیموں پر مشتمل صدر کپ گریڈ ون ایک روزہ ٹورنامنٹ ہوگا۔
پی سی بی نے بتایا کہ قائداعظم ٹرافی کو 2026-27 میں دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ قائداعظم ٹرافی گولڈ میں آٹھ ٹیمیں شامل ہوں گی، جبکہ سلور میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ دونوں ٹورنامنٹس نومبر سے دسمبر تک جاری رہیں گے۔
PCB unveils Men's Domestic Cricket Calendar for season 2026-27 with ICC Cricket World Cup preparation in sharp focus
Details here ➡️ https://t.co/NodmLStn8E pic.twitter.com/70Xj9Hge15
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 23, 2026
اس سیزن میں علاقائی کرکٹ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سیالکوٹ اور پشاور ریجنز کی ایک ایک اضافی ٹیم شامل کی گئی ہے، جس کے بعد قائداعظم ٹرافی اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں علاقائی ٹیموں کی تعداد 18 سے بڑھ کر 20 ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈومیسٹک کرکٹ سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے لازمی قرار، سلیکشن کے لیے نئی پالیسیاں، محسن نقوی کے اہم اعلانات
پی سی بی کے مطابق پہلی بار انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے تین روزہ سرخ گیند کی چیمپئن شپ بھی منعقد کی جائے گی، جس میں تمام 16 ریجنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس کے علاوہ انڈر 19 ایک روزہ کپ، انڈر 15 ایک روزہ کپ اور انڈر 17 دو روزہ کپ بھی شیڈول کا حصہ ہوں گے۔
پی سی بی نے اسکول ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو بھی وسعت دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اسکولوں کی تعداد 450 سے بڑھا کر 1200 اور اضلاع کی تعداد 39 سے بڑھا کر 100 کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کی بہار کا آغاز 15 اگست سے ہوگا، کیلنڈر جاری
پی سی بی کے سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز اسامہ شارون نے کہا کہ نئے سیزن میں تمام 16 ریجنز کو فرسٹ کلاس کرکٹ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور قومی ٹیم کی 2027 عالمی کپ کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈومیسٹک مقابلوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پی سی بی ٹی20 انٹرنیشنل ڈومیسٹک کرکٹ ورلڈ کپ ون ڈے انٹرنیشن