نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ انسپکٹر بہادر علی کی شہادت پر پوری قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اور پاک فوج فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں گے اور وطنِ عزیز پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نگران وزیر داخلہ گلگت بلتستان ساجد علی بیگ نے ڈپٹی کمشنر سکردو اور اسسٹنٹ کمشنر سکردو کے ہمراہ ترلائی مسجد اسلام آباد بم دھماکے میں شہید ہونے والے انسپکٹر بہادر علی کے گھر جا کر ان کے والد اور دیگر لواحقین سے تعزیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہید کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔ نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ انسپکٹر بہادر علی کی شہادت پر پوری قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اور پاک فوج فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں گے اور وطنِ عزیز پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کریں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہید کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ بینظیر چوک تا کلفٹن پل روڈ کو شہید بہادر علی روڈ سے منسوب کیا جائے گا تاکہ شہید کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جا سکے۔ بعد ازاں نگران وزیر داخلہ نے شہید انسپکٹر بہادر علی کی قبر پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار