رحیم یار خان کے علاقے جمال الدین والی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ انہوں نے طویل عرصہ جیل میں گزارا لیکن کبھی حوصلہ نہیں ہارا، جبکہ آج بعض سیاسی رہنما ڈیڑھ سال بھی جیل میں نہیں رہ پاتے اور شور مچانا شروع کر دیتے ہیں۔
صدر زرداری نے کہا، “میں نے 14 سال جیل کاٹی ہے۔ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ دو سال بعد جیل خود پوچھتی ہے۔ لیکن آج کے لیڈر ایسے ہیں کہ ڈیڑھ سال بھی مکمل نہیں ہوتا اور واویلا شروع ہو جاتا ہے۔”
انہوں نے جمہوریت کے حوالے سے کہا کہ کسی بھی جمہوری نظام میں ہتھیار اٹھانے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ ان کے مطابق تشدد کا راستہ اختیار کرنے سے سب سے زیادہ نقصان اپنے ہی لوگوں کا ہوتا ہے۔
صدر زرداری کا کہنا تھا کہ قربانی دینے کے لیے حوصلہ اور صبر درکار ہوتا ہے۔ “میں نے مشکلات برداشت کیں، تکلیفیں سہیں، مگر ہمت نہیں ہاری۔”
انہوں نے مزید کہا کہ جیل انسان کو صبر اور عبادت کا موقع دیتی ہے، اور وہاں کی گئی دعا قبول بھی ہوتی ہے۔
خطاب کے اختتام پر انہوں نے سیاسی عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پورے پاکستان میں اپنی جماعت کو مضبوط کریں گے اور ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مستقبل میں وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اٹلی کے صدر سرجیو میتاریلا اور اٹلی کے عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ آنے والے برسوں میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو کہ باہمی اعتماد، تعاون اور امن و خوشحالی کے لیے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آنے والے برسوں میں یہ دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے روابط کو بہت اہمیت دیتا ہے اور بین الاقوامی تعاون، مذاکرات اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے یورپی یونین میں اٹلی کے تعمیری کردار کو انتہائی سراہتا ہے۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا ایران جنگ سے معاشی بحران پیدا ہوا ہے اور مہنگائی بھی بےتحاشہ بڑھ گئی ہے
  • بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
  • اراکین پارلیمنٹ کیلئے اضافی فیملی سوٹس کی تعمیر کی تجویز، بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص ہونے کا امکان
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں: بلاول بھٹو زرداری
  • دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں، بلاول بھٹو زرداری
  • صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا