موسمیاتی تبدیلیوں سے جنگلی حیات کو شدید خطرات لاحق ہیں،اسماعیل راہو
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ یونیورسٹیاں حکومت کی اولین ترجیح ہیں۔ صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے تجویز دی ہے کہ ماہرین زرعی تحقیق کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں۔ سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی 30ویں سینیٹ کا اجلاس صوبائی وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اور پرو چانسلر محمد اسماعیل راہو کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر الطاف علی سیال بھی موجود تھے۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے اہم تعلیمی اور مالیاتی امور کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر اجلاس میں تین نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا جس میں سینیٹ کے 29ویں اجلاس کے منٹس کی منظوری، ایکشن رپورٹ کا جائزہ اور مالی سال 2025-26 کا بجٹ پیش کرنا شامل تھا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فنانس سید فدا حسین شاہ نے بجٹ پیش کرتے ہوئے بریفنگ دی۔بعد ازاں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ جامعات سندھ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور مالی سال 2020-21 کے بعد یونیورسٹی گرانٹس میں تقریباً سات گنا اضافہ ہوا ہے جو 43 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ زرعی یونیورسٹی کی کارکردگی قابل ستائش ہے تاہم موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث زراعت، لائیو اسٹاک، فشریز، جنگلی حیات اور جنگلات کے شعبوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے سندھ میں تصدیق شدہ بیجوں کی کمی کو ایک بڑا مسئلہ قرار دیا اور مٹی، پانی، کیڑے مار ادویات، کھادوں اور پائیدار زرعی طریقوں پر مزید تحقیق کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت کسانوں کی مدد کے لیے اقدامات کر رہی ہے، جیسے کہ واٹر کورسز ہموار کرنا، زرعی مشینری فراہم کرنا، مختلف شعبوں میں سبسڈی اور کسان کارڈشامل ہیں۔ وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے کہا کہ یونیورسٹی نے اپنے اندرونی وسائل کے بہتر استعمال پر توجہ دی ہے اور تدریسی شعبہ جات اور لیبارٹریز کو جدید بنایا جا رہا ہے۔ اجلاس میں شہید اللہ بخش سومرو یونیورسٹی آف آرٹ، ڈیزائن اینڈ ہیریٹیجز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اربیلا بھٹو، ماہر تعلیم احسان لغاری، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن حیدرآباد کے چیئرمین زاہد علی چنڑ کے علاوہ مختلف فیکلٹیز کے ڈینز، چیئرمینز اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسماعیل راہو اجلاس میں نے کہا کہ
پڑھیں:
حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔
شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔