ریاست مخالف نعرے بازی، بےامنی کو ہوا دینے پر باچاخان یونیورسٹی سے 4 طلبہ فارغ
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
فوٹو: فائل
ریاست مخالف نعرے بازی اور بےامنی کو ہوا دینے کے الزام میں باچاخان یونیورسٹی چارسدہ سے 4 طلبہ کو فارغ کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ جامعہ کی ڈسپلنری کمیٹی نے 4 طلبہ کے خلاف کارروائی کی ہے۔ ان طلبہ نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی جبکہ قومی یکجہتی کو نقصان پہنچایا۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ چاروں طلبہ نے غیرملکی ترانہ اس انداز میں گایا جس کا مقصد بےامنی کو ہوا دینا تھا۔
جامعہ کی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ طلبہ نے ریاست کے خلاف یونیورسٹی احاطے میں نعرے بازی کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس دوران دکانوں اور کاروباری مراکز کے اوقاتِ کار میں توسیع کا بڑا فیصلہ ہو گیا، دن کے طویل دورانیے اور شدید گرمی کے پیشِ نظر اب ملک بھر میں دکانیں، بازار اور شاپنگ مالز رات نو بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔
کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ریٹیل کاروبار اور شاپنگ مالز کو رات نو بجے تک جبکہ ریسٹورنٹس، کیفے اور کھانے پینے کے مراکز کو رات گیارہ بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔ دوسری جانب، شادی ہالز اور تقریبات کے مقامات پر یہ ریلیف لاگو نہیں ہوگا اور وہ بدستور رات دس بجے بند کر دیئے جائیں گے۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ فارمیسیز، اسپتال، پٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق خدمات اوقاتِ کار کی اس پابندی سے مکمل طور پر مستثنیٰ ہوں گی۔ اسحاق ڈار کی جانب سے تمام صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وفاقی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے نئی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔
وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے بیلجیئم میں پاکستان کے سفیررحیم حیات قریشی کی اہم ملاقات
مزید :