جماعت اسلامی کا آج کراچی کے 10 مقامات پر دھرنوں کا اعلان، کون کون سی سڑک بند ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
کراچی:
جماعتِ اسلامی نے آج کراچی کی 10 بڑی شاہراہوں پر دھرنے دینے کا اعلان کیا ہے۔
گزشتہ روز سندھ اسمبلی کے باہر پُرامن مظاہرین پر پولیس کے بہیمانہ تشدد، لاٹھی چارج اور شیلنگ کیخلاف آج جماعت اسلامی کی جانب سے اتوار 15 فروری کو پورے ملک میں یوم احتجاج منایا جا رہا ہے۔
جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی کے دس مقامات پر دھرنوں کا اعلان کیا گیا ہے جن میں شارع فیصل، شاہراہ قائدین، سپر ہائی وے، نیشنل ہائی وے، شاہراہ اورنگی، شاہراہ کورنگی، شاہراہ پاکستان، ماڑی پور روڈ سمیت دیگر شاہراہیں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جماعت اسلامی نے سنددھ اسمبلی کے باہر کراچی میں بااختیار بلدیاتی نظام کیلئے دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا تاہم جیسے ہی جماعت اسلامی کی ریلی سندھ اسمبلی کے قریب پہنچی تو پولیس نے کارکنوں کو آگے جانے سے روک دیا۔
پولیس نے شدید شیلنگ، لاٹھی چارج کرکے کارکنوں کو منتشر کردیا تھا، اس دوران متعدد کارکنوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کا اعلان
پڑھیں:
نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
بی جے پی کے لیڈر نے کہا کہ ان کی جماعت جموں و کشمیر بھر سے عوامی آراء اور شکایات جمع کر رہی ہے اور عوامی مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھایا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں برسراقتدار مخلوط حکومت کی اتحادی جماعت بی جے پی کے لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکنِ پارلیمان انجینیئر غلام علی کھٹانہ نے الزام عائد کیا کہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کی قیادت والی حکومت عوامی مسائل کے حل میں ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوئی ہے، جس کے باعث عوام میں بے چینی اور ناراضگی بڑھ رہی ہے۔ ضلع رامبن کے سب ڈویژن بنیہال میں منعقدہ ایک عوامی دربار سے خطاب کرتے ہوئے جس میں مقامی باشندوں اور سرکاری افسران نے شرکت کی، غلام علی کھٹانہ نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی اور بجلی کے شعبوں کی حالت مزید خراب ہوئی ہے۔ انہوں نے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت پر عوام سے دور ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے زیادہ جوابدہی کا مطالبہ کیا۔
بی جے پی کے لیڈر نے کہا کہ ان کی جماعت جموں و کشمیر بھر سے عوامی آراء اور شکایات جمع کر رہی ہے اور عوامی مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے مرکز کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کی انتظامیہ کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا اور گوجر-بکروال برادریوں اور بے گھر کشمیری پنڈتوں کے لئے مزید حفاظتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ عوامی ملاقات کے دوران مختلف عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا، جس میں مقامی حکام، بی جے پی رہنماؤں اور علاقے کے باشندوں نے شرکت کی۔