جیل میں عمران خان کو کب کس ڈاکٹر نےچیک کیا؟ میڈیکل رپورٹ وزارت داخلہ پنجاب کو ارسال
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے جیل میں علاج اور صحت سے متعلق ابتدائی رپورٹ ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب کوبھیج دی گئی ہے۔جیل ذرائع نے بتایا کہ ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب کوبھیجی گئی رپورٹ میں عمران خان کے بلڈپریشر، شوگرلیول اور کولیسٹرول کا مکمل چارٹ شامل ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں سے متعلق رپورٹ بھی وزارت داخلہ پنجاب کو بھجوائی گئی ہے۔جیل ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کی کنسلٹنسی رپورٹس اور میڈیکل اسٹاف کی تفصیلات بھی ہوم ڈپارٹمنٹ کو بھجوائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کوکب کس ڈاکٹر نےچیک کیا، اس سے متعلق بھی تمام تفصیلات پورٹ میں درج ہیں۔جیل ذرائع کے مطابق آن ڈیوٹی ڈاکٹرز روزانہ تین مرتبہ عمران خان کا طبی معائنہ کرتےہیں جس کا ریکارڈ باقاعدگی سے مرتب کیا جاتا ہے۔واضح رہے ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب نے اڈیالہ جیل حکام سے عمران خان کے میڈیکل چیک اپ سے متعلق مفصل رپورٹ طلب کی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب کو
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔