کراچی ایئرپورٹ کے حوالے سے اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
ویب ڈیسک : سیکریٹری دفاع نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے دوبارہ تعمیر شدہ مین رن وے کا افتتاح کر دیا، دوبارہ تعمیر شدہ مین رن وے پر پہلی کمرشل پرواز 19 فرروری کو لینڈ کرے گی۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل ایئر وائس مارشل ذیشان سعید نے سیکریٹری دفاع لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد علی اور ایڈیشنل سیکریٹری دفاع میجر جنرل قیصر سلیمان کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر سیکریٹری دفاع کو ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ایئرپورٹس وائس مارشل ذیشان سعید نے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لقمان رشید بھی موجود تھے۔
ناکوں پر بدتمیزی کا کلچر ختم ؛وزیراعلیٰ پنجاب کی پولیس صلاحات کیلئے 3 ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر
پی اے اے کے مطابق سیکریٹری دفاع لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد علی نے ربن کاٹ کر جناح ایئرپورٹ کے نئے رن وے کا افتتاح کیا، رن وے کو 18 ماہ کی قلیل مدت میں بغیر کسی تاخیر یا اضافی لاگت کے مکمل کیا گیا۔
سیکریٹری دفاع نے عالمی معیار کے مطابق کوڈ 4F مین رن وے کے معیار کی تعریف کی، دوبارہ تعمیر شدہ مین رن وے پر پہلی کمرشل پرواز 19 فرروری کو لینڈ کرے گی، کراچی کی رن وے 07L/25R پر اب بڑے طیارے جیسے A380 بھی لینڈ کر سکیں گے۔
پاک، بھارت میچ سے قبل اوپنر ابھیشیک شرما کا اہم ویڈیو بیان آگیا
اس موقع پر یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی ہوا، مہمان خصوصی نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ذیشان سعید کو اعزازی شیلڈ دی، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سمیر سعید، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ غلام عباس شیخ، ایئرپورٹ منیجر عدنان خان اور پروجیکٹ ڈائریکٹر زاہد اسحاق کو بھی خصوصی اعزازی شیلڈز دی گئیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سیکریٹری دفاع ڈائریکٹر جنرل مین رن وے
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔