پنجگور (نیوزڈیسک): بقائے پاکستان ریلی میں فتنہ الہندوستان کی دہشت گردی کے خلاف عوام نے بھرپور احتجاج کیا۔ریلی کے شرکاء نے دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا۔

شرکاء نے آپریشن ردالفتنہ ۔1میں فتنہ الہندوستان کے مذموم عزائم ناکام بنانے پرسکیورٹی فورسزکوخراج تحسین پیش کیا۔شہری ٹولیوں کی صورت میں اللہ اکبر چوک پر جمع ہوئے، جنہوں نے قومی پرچم اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے۔

پنجگور کے عوام کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور دیگر سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی بدولت پنچگور بڑی دہشتگردی سے محفوظ رہا۔شرکاء نے فرنٹیئر کور (ایف سی) سے بھی اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امن کے قیام کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ شرکاء نے عزم کا اظہار کیا کہ قوم دہشت گردی کیخلاف سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار