چیئرمین پی سی بی کے اعزاز میں سری لنکا کرکٹ کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے اعزاز میں سری لنکا کرکٹ کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے سری لنکا کرکٹ کے صدر شامئے سلوا اور دیگر اعلیٰ عہدیداران نے ملاقات کی، سری لنکن حکام نے محسن نقوی کو کھیل کے فروغ کیلئے گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔
سری لنکن وزیر کھیل سنیل سناوی، سیکرٹری دفاع سمپاتھ تویا کونتھسے، چیف ایگزیکٹو آفیسر سری لنکا کرکٹ ایشلے ڈی سلوا، سجیوا گوڈالیاڈا اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔
دونوں کرکٹ بورڈز نے کرکٹ کے فروغ کیلئے باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا، سری لنکا کرکٹ نے کولمبو آمد پر معزز مہمان محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ جنٹلمین کھیل کے ساتھ محبت اور قربتیں بڑھانے کا ذریعہ ہے، کولمبو آکر بہت خوشی ہوئی۔ چئیرمین پی سی بی نے کولمبو میں شاندار مہمان نوازی پر سری لنکا کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سری لنکا کرکٹ محسن نقوی پی سی بی
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔