رمضان دستر خوان کیلئے وفاقی انتظامیہ سے رجسٹریشن لازمی قرار
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
اسلام آباد (نیوزڈیسک) رمضان دستر خوان لگانے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے رجسٹریشن لازمی کرانا ہوگی۔ شہر بھر سے اب تک مجموعی طور پر 18 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
رمضان المبارک میں مختلف شاہراہوں پر دسترخوان سجائے جاتے ہیں۔ اسلام آباد میں اس بار دسترخوان لگانے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق رمضان دسترخوان لگانے کے خواہشمند افراد مکمل تفصیلات کے ساتھ درخواست جمع کراسکتے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ جگہ کی نشاندہی اور سیکیورٹی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ خواہشمند حضرات اپنے شناختی کوائف اورجگہ کی تفصیلات جمع کرواسکتے ہیں۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہربھر سے مجموعی طور پر 18 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے جگہ کا معائنہ کرنے کے بعد اجازت نامہ جاری کیاجائےگا۔ بغیررجسٹریشن عوامی دسترخوان لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
دارالحکومت اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دے دی گئی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور جنرل ریٹیل رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے جبکہ ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے، ٹیک اوے اور ڈلیوری سروسز مستثنیٰ ہوں گی۔
اعلامیہ کے مطابق شادی ہالز اور تقریباتی مقامات کے اوقات رات 10 بجے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق فارمیسی، اسپتال، پیٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق ضروری خدمات اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
صوبائی حکومتوں کو وفاقی اداروں کے تعاون سے نئے اوقات کار پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔