Islam Times:
2026-07-24@00:59:17 GMT

خضدار کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینگے، نیشنل پارٹی

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT

خضدار کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینگے، نیشنل پارٹی

اپنے بیان میں نیشنل پارٹی خضدار کے ذمہ داران نے کہا کہ پارٹی اپنے منشور اور نظریاتی بنیادوں پر انتخابی مہم چلائے گی اور کسی قسم کے دباؤ کو قبول نہیں کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی خضدار کے ضلعی صدر رئیس بشیر احمد مینگل، ضلعی جنرل سیکریٹری ناصر کمال بلوچ و دیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ خضدار کی قومی اسمبلی کی نشست نہایت اہمیت کا حامل ہے، اور اس کے لئے ایک مضبوط، باصلاحیت اور عوامی مسائل سے آگاہ امیدوار کا انتخاب وقت کی ضرورت ہے۔ رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی جمہوری اصولوں، میرٹ اور کارکنان کی مشاورت کی بنیاد پر فیصلہ کرے گی تاکہ ایک ایسا امیدوار سامنے لایا جا سکے جو عوام کی حقیقی نمائندگی کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ خضدار کو درپیش مسائل جن میں بنیادی سہولیات کی کمی، تعلیم و صحت کے شعبوں کی زبوں حالی، پانی اور روزگار کے مسائل شامل ہیں۔ جن کے حل کے لئے ایک بااثر اور متحرک نمائندہ ناگزیر ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پارٹی اپنے منشور اور نظریاتی بنیادوں پر انتخابی مہم چلائے گی اور کسی قسم کے دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام کے حقوق، وسائل پر اختیار اور جمہوری جدوجہد کو ترجیح دی ہے، اور آئندہ انتخابات میں بھی یہی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ گاؤں، گاؤں اور وارڈ، وارڈ تنظیم سازی کو مضبوط کریں اور عوامی رابطہ مہم کو تیز کریں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خضدار کی قومی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کرنے کے لئے پارٹی متحد اور منظم انداز میں میدان میں اترے گی اور عوام کی طاقت سے فتح حاصل کرے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نیشنل پارٹی

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک