21ویں چولستان جیپ ریلی کا معرکہ خالد حمید نے سر کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
بہاولپور:(نیوزڈیسک) 21ویں چولستان جیپ ریلی کا معرکہ خالد حمید نے سر کر لیا۔
خالد حمید نے 452 کلومیٹر ٹریک 3 گھنٹے 54 منٹ 11 سیکنڈ میں مکمل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کر لی، حسین آصف 3 گھنٹے 55 منٹ 1 سیکنڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے،صاحبزادہ سلطان 4 گھنٹے 14 منٹ 48 سیکنڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
اِسی طرح پریپیئرڈ بی کیٹگری میں عرفان میاں 4 گھنٹے 23 منٹ 45 سیکنڈ کے ساتھ فاتح قرار پائے، ارباز خان 4 گھنٹے 25 منٹ 14 سیکنڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، نعمان سرانجام 4 گھنٹے 28 منٹ 47 سیکنڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
پریپیئرڈ سی کیٹگری میں فلک شیر خان نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی، بے ورگ مزاری دوسرے اور محمود مجید تیسرے نمبر پر رہے، پریپیئرڈ ڈی کیٹگری میں ظفر بلوچ پہلا نمبر لینے میں کامیاب ہوئے، عمر اقبال کانجو دوسرے جب کہ محمد آصف تیسرے نمبر پر رہے۔
علاوہ ازیں خواتین کیٹگری میں سلمیٰ مروت نے میدان مار لیا، دفاعی چیمپئن دینا پاٹیل گاڑی خراب ہونے کے باعث ریس سے باہر ہو گئیں، ٹرک ریس میں احمد شاہ نے کامیابی اپنے نام کر لی۔
دوسری جانب آج شام تقریب تقسیم انعامات میں فاتحین کو ٹرافی اور نقد انعامات دیے جائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: تیسرے نمبر پر رہے سیکنڈ کے ساتھ کیٹگری میں
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ریسکیو 1122 نے صوبے بھر میں اپنی تمام ضلعی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے باعث ضلع بنوں کے مختلف علاقوں میں اب تک 20 سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مردان، پشاور اور دیگر اضلاع میں بھی آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد ایمرجنسی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
پشاور کے مختلف مقامات پر درخت گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں رکاوٹیں ہٹانے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
بلال احمد فیضی نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی تمام ضلعی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بارش تیز ہوائیں خیبرپختونخوا زخمی وی نیوز