سوئس حکام نے ہفتہ کے روز اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا ایک نیا دور اگلے ہفتے جنیوا میں منعقد ہوگا، جس کی ثالثی سلطنت عمان کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کیلئے جنیوا روانہ ہو گئے۔ ایران کی وزارتِ خارجہ نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی ایک سفارتی وفد کی قیادت کرتے ہوئے سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت جنیوا روانہ ہوئے، جہاں وہ امریکہ کے ساتھ جوہری معاملے پر بالواسطہ مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کریں گے۔ وزارت کے مطابق یہ بالواسطہ جوہری مذاکرات منگل کے روز عمان کی میزبانی اور ثالثی میں منعقد ہوں گے۔ مزید بتایا گیا کہ عراقچی اس دورے کے دوران اپنے عمانی ہم منصب بدر البوسعيدي، اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافاييل گروسي سمیت سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔ سوئس حکام نے ہفتہ کے روز اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا ایک نیا دور اگلے ہفتے جنیوا میں منعقد ہوگا، جس کی ثالثی سلطنت عمان کرے گی۔ یاد رہے کہ یہ بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور ہے۔ اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان پہلا دور 6 فروری کو مسقط میں منعقد ہوا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بالواسطہ مذاکرات کے روز

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران