بورڈ آف پیس ممالک نے غزہ کیلیے 5 ارب ڈالر اور امن فورس فراہم کرنے کا وعدہ کیا، ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ بورڈ آف پیس کے رکن ممالک جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں غزہ میں تعمیرِ نو اور انسانی امداد کے لیے 5 ارب ڈالر سے زائد کے وعدے کریں گے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں لکھا کہ رکن ممالک نے اقوامِ متحدہ کی منظوری سے قائم کی جانے والی اسٹیبلائزیشن فورس اور مقامی پولیس کے لیے ہزاروں اہلکار فراہم کرنے کا بھی عزم کیا ہے۔
یہ اجلاس ڈونلڈ ٹرمپ انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں ہوگا اور اس میں 20 سے زائد ممالک کے وفود شرکت کریں گے۔ بورڈ کے قیام کی توثیق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک قرارداد کے ذریعے کی گئی تھی جو ٹرمپ انتظامیہ کے اس منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان غزہ میں جاری جنگ کا خاتمہ کرنا ہے،پاکستانی نمائندگی میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اجلاس سے پہلے حماس نے غزہ میں امن فورس بھیجنے والے ممالک کے لیے شرائط واضح کی ہیں۔ حماس کا کہنا ہے کہ امن فورس سرحد پر رہے اور فلسطین کے سول، سیاسی اور سکیورٹی امور میں مداخلت نہ کرے، عالمی فورس پر اعتراض نہیں اگر وہ فریقین کے درمیان حفاظتی تہہ کے طور پر کام کرے، فلسطین کے داخلی امور میں مداخلت ناقابل قبول ہوگی اور عالمی اہلکاروں کو قابضین کے متبادل کے طور پر تصور کیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔