data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:پاکستان میں حکومت کی جانب سے ریلیف اور معاشی استحکام کے دعووں کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے جس نے عوامی حلقوں میں شدید بے چینی پیدا کر دی ہے۔

 سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کر کے نئی قیمت 258 روپے 17 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 32 پیسے مہنگا ہو کر 275 روپے 70 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور درآمدی اخراجات بڑھنے کے باعث کیا گیا۔

شہریوں کاکہنا ہے کہ حکومت مسلسل مہنگائی کم کرنے کے بیانات دیتی رہی ہے مگر عملی طور پر عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مزید بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا اور عوامی مقامات پر شہریوں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی بجلی، گیس اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں، ایسے میں پیٹرول مہنگا ہونے سے روزمرہ زندگی کے اخراجات مزید بڑھ جائیں گے۔

 ٹرانسپورٹرز اور مزدور طبقے کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہو جاتا ہے جس کا براہ راست اثر عام مسافروں پر پڑتا ہے۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ معاشی استحکام کے لیے مشکل فیصلے ضروری ہوتے ہیں، عوام کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے مسلسل بوجھ نے ان کی قوتِ خرید کو شدید متاثر کر دیا ہے اور اب فوری ریلیف اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: قیمتوں میں

پڑھیں:

سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان

پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔

محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے