پشاور، سالگرہ انقلابِ اسلامی کے سلسلے میں پُرنور و فکری پروگرام
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
سابق ڈویژنل نائب صدر تنصیر عباس، سابق ڈویژنل صدر اقتدار حسین، علامہ عسکری نگری اور علامہ سید عالم شاہ نے خطاب کرتے ہوئے انقلابِ اسلامی ایران کی اہمیت، اس کے عالمی اثرات اور مستضعفینِ جہاں کے حقوق پر روشنی ڈالی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، خیبر پختونخوا ریجن، ضلع پشاور کے زیرِ اہتمام پشاور یونیورسٹی میں یومِ مستضعفینِ جہاں و سالگرہ انقلابِ اسلامی کے سلسلے میں ایک پُرنور و فکری پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں مؤمنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام سے سابق ڈویژنل نائب صدر تنصیر عباس، سابق ڈویژنل صدر اقتدار حسین، علامہ عسکری نگری اور علامہ سید عالم شاہ نے خطاب کرتے ہوئے انقلابِ اسلامی ایران کی اہمیت، اس کے عالمی اثرات اور مستضعفینِ جہاں کے حقوق پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر منقبت خواہوں نے امامِ عصرؑ کی بارگاہ میں نذران عقیدت پیش کیا، ریجنل صدر حاجت حسین نے اختتامی کلمات پیش کیے، پروگرام کے اختتام پر کیک کاٹا گیا جبکہ محفل کا اختتام دعائے امامِ زمانہؑ پر ہوا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سابق ڈویژنل
پڑھیں:
سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
فائل فوٹوسپریم کورٹ نے اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ درخواست 25 دن تاخیر سے دائر کی گئی۔
پشاور ہائیکورٹ فیصلے پر توہین عدالت کی درخواست شہداء کےلواحقین کی جانب سے دائر کی گئی تھی، پشاور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست خارج کردی تھی۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کو اعلان کردہ پیکیج نہیں ملا۔
جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اگر کوئی پیکیج ملا ہے تو سب کو دیں، وفاقی حکومت بتائے کہ پشاور ہائیکورٹ فیصلے پر عملدرآمد ہوا یا نہیں۔
کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔