data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کے ابھرتے ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کو عالمی سطح پر نمایاں پذیرائی مل رہی ہے اور اسی سلسلے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں ایک امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نے پاکستانی مصنوعی ذہانت (اے آئی) اسٹارٹ اپ  ورچوئنز  کو لاکھوں ڈالر مالیت کے معاہدے کے تحت خرید لیا۔

اسٹارٹ اپ کے بانی راحیل احمد نے اس پیش رفت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کی تکنیکی صلاحیتیں عالمی معیار کی ہیں اور مقامی ٹیلنٹ بین الاقوامی سطح پر جدید ٹیکنالوجی تخلیق کر کے بڑی کمپنیوں کی توجہ حاصل کر رہا ہے،اس معاہدے سے نہ صرف کمپنی کو وسعت ملے گی بلکہ پاکستانی انجینئرز اور ڈیویلپرز کو عالمی منصوبوں پر کام کرنے کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔

ماہرینِ معیشت اور آئی ٹی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں پاکستان میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، اسٹارٹ اپ پالیسیوں اور سرمایہ کاری کے ماحول میں نمایاں بہتری آئی ہے جس کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔ خاص طور پر اے آئی، فِن ٹیک، سائبر سکیورٹی اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے شعبوں میں پاکستانی کمپنیوں کی کارکردگی نے عالمی مارکیٹ میں مثبت تاثر قائم کیا ہے۔

حکام کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تحت کیے گئے اصلاحاتی اقدامات، سرمایہ کاری سہولت کاری، اور ریگولیٹری آسانیوں نے ٹیک سیکٹر کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے پاکستانی اسٹارٹ اپس کے ساتھ شراکت داری اور حصول کے معاملات میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسٹارٹ اپ

پڑھیں:

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ  وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم