یونین نے ریٹائرڈ ملازم کو ہمیشہ عزت سے رخصت کیا ، عبداللطیف نظامی
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)آپریشن ڈویژن حیسکو پھلیلی کی جانب سے ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں تقریب الوداعیہ صدر یونین عبداللطیف نظامانی کی زیر صدارت تقریب میں ایس ای لاڑ گلزار احمد دستی کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے آپریشن ڈویژن حیسکو پھلیلی کے زیر اہتمام ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں تقریب الوداعیہ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کی صدارت یونین کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی اور مہمان خصوصی ایس ایس آپریشن سرکل حیسکو گلزار احمد دستی تھے۔ جبکہ مہمان اعزازیہ صوبائی جنرل سیکریٹری اقبال احمد خان تھے دیگر مہمانان گرامی میں صوبائی میڈیا کوآرڈنیٹر محمد حنیف خان ، الادین قائمخانی ، نور احمد نظامانی ، کے علاوہ آر او پھلیلی اقبال میمن، ایس ڈی اوز نوید عمرانی، جمن جمانی، محمد عباس خاص طور پر قابل ذکر تھے۔ تقریب کے آرگنائزر پھلیلی ڈویژن کے چیئرمین ساجد قائمخانی ، اسد میمن، جمن نانا، شعبان مغل ، حیدر عباس ، رزاق میمن و دیگر نمائندگان تھے۔ تقریب میں ریٹائرڈ ملازمین کو تحائف صدر یونین عبداللطیف نظامانی ، ایس ای گلزار احمد دستی ، صوبائی سیکریٹری اقبال احمد خان ودیگر کے ہاتھوں پیش کئے گئے ۔ نظامت کے فرائض حیسکو ہیڈ کوارٹر کے سیکریٹری سراج بیگ نے اور نعت شریف فیصل قائمخانی نے پیش کی۔ ریٹائرڈ ملازمین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جن میں ارشد رضا تقوی، رفیع عالم، مشتاق ، رفیق بھٹی ، سید ارشد رضا زیدی، اقبال بالا ، احمد خان ، ساجد بھٹی، صدیق شیخ، خالد شیخ، محمد سہیل ، محمد سلیم، اصغر حسین ، غلام فاروق ، اعجاز احمد، عمران علی، سید مظفر ، عبدالرزاق آرائیں ، امیر حمزہ ، ذوالفقار علی، سید زبیر علی، رمیش ، مہدی حسن، عبدالمجید ، خالد ، اشفاق احمد، مجیب الرحمن، مشکور خان شامل تھے۔ تقریب سے خطاب میں صدر یونین عبداللطیف نظامانی نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ یونین نے ہمیشہ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو دل وجان سے عزت کی اور انکو ہمیشہ عزت و شان کیساتھ رخصت کیا ہے کیونکہ انہوں نے زندگی کے قیمتی سال نہ صرف ادارے کو دیئے بلکہ وہ یونین کیساتھ بھی جڑے رہے آج ہم ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی عزت کرینگے کل ہمارے ریٹائرڈ ہونے پر ہماری بھی عزت کریگا۔ ایس ای لاڑ گلزار احمد دستی نے تمام ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی تعریف کی اور منتظمین کو خوبصورت تقریب سجانے پر مبارکباد پیش کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عبداللطیف نظامانی ریٹائرڈ ملازمین گلزار احمد دستی ریٹائرڈ ہونے
پڑھیں:
سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن
فائل فوٹو
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا سفری الاؤنس بڑھا دیا گیا ہے۔
سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف کی ہیلتھ انشورنس میں چھ ماہ کی توسیع کی ہے، معیشت، سرمایہ کاری، مالیات، آبی وسائل سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گٹکا اور مین پوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی منظوری دی ہے، گٹکا ماوا کیخلاف کارروائی نارکوٹکس کنٹرول کا محکمہ کرے گا، قانون سازی کر رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ملازمین عملی کام کے بجائے یونٹ، سیکٹر دفاتر میں بیٹھے رہتے تھے، صحافی ولی خان بابر نے ایسے معاملات کی رپورٹنگ کی تھی بعد میں انھیں قتل کر دیا گیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زراعت کے شعبے کو نقصان نہ ہو، قانون میں گندم کی ترسیل روکنے کی ممانعت ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل روکی ہوئی ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل کیلئے بارڈر سیل کیے ہیں، ہم مذمت کرتے ہیں، گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی، سندھ میں کچھ لوگوں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کر رکھی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرے گی، پاسکو سے بھی گندم خریدی جائے گی، ان اقدامات سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو بہت نقصان ہوگا، ناردرن بائی پاس پر 4 سو ایکڑ پر ٹرک اسٹینڈ بنانے جارہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ افسوس کی بات ہےان دونوں رہنماؤں نے آئین اور قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا، مطالعہ کرتے تو اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرتے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مون سون کے موقع پر تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، کے پی کے اور پنجاب میں بارشوں سے اموات ہوئی ہیں، حیرت کی بات ہے ہمارے میڈیا نے پر اس پر خاموشی رکھی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کر بارش سے پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کے حالات خراب ہیں، ملک بھر میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے، پنجاب میں بارشوں سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کشمیر میں انتخابات چل رہے ہیں، کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔