data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

محراب پور(جسارت نیوز)ڈکیتی اور چوری واردات کا سلسلہ جاری،وکلاء، سول سوسائٹی کا احتجاج،لاکھا روڈ پولیس تھانہ کی حدود میں رہزنوں نے کاشف شر سے موٹر سائیکل ، نقدی اور موبائل فون چھین لیا،کنڈیارو پولیس تھانہ کی حدود نواں آبادمیں رہزنوں نے عمران لاشاری اور ظفر لاشاری سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین لیا، کنڈیارو میں قومی شاہراہ پر ماما ہوٹل کے باہر کھڑی ہوئی سعید کھوسو کی موٹر سائیکل چابی چور لے اڑا ،درس پولیس تھانہ کی حدود میں درس مورو رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر رہزنوں نے نعمت اللہ چوہان اور حاجی چوہان سے موبائل فون چھین لئے،مورو پولیس تھانہ کی حدود تاج مسجد کے پاس سے محمد صفر سولنگی کی موٹر سائیکل چابی چور لے اڑا،پھل پولیس تھانہ کی حدود میں فیضان مدینہ مسجد کے پاس چابی چور عبد الخالق میمن کی موٹر سائیکل لے اڑا،پپری پولیس تھانہ کی حدود گاؤں نظام الدین تنیو اور گاؤں چنھیانی میں رفیق کلہوڑو کی زرعی اراضی پر لگی اسی ہزار مالیت کی موٹر چور چرا لی، بھریا سٹی پولیس تھانہ کی حدود میں ڈاکٹر نعیم ملک سے رہزنوں نے موٹر سائیکل چھین لی رپورٹ کیلئے تھانہ جانے پر پولیس نے انہیں حوالات میں بند کر دیا پولیس کے مذکورہ اقدام کیخلاف سندھ بار کونسل کے رکن ایڈووکیٹ عبد الستار لہرانی، وکلاء اور سول سوسائٹی نے پولیس کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے احکام بالا سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔

جسارت نیوز گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پولیس تھانہ کی حدود میں موٹر سائیکل کی موٹر

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا