پریم یونین رہنمائوں کے وزیر اعظم سے مطالبات
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پریم یونین کے چیئرمین ضیاء الدین انصاری، صدر شیخ محمد انور، سیکرٹری جنرل خیر محمد تنیو، سینئر نائب صدر عبدالقیوم اعوان، چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری، اسسٹنٹ چیف آرگنائزر جنید خرم نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف دیگر وفاقی اداروں کی طرح ریلوے کی تنخواہوں اور پنشن کو بھی حکومت اپنے ذمے لیں۔ اپریل 2023ء سے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات اور 2019ء سے ٹی اے کی عدم ادائیگی کے لیے صرف 20 ارب ادا کر دیں تو ریلوے ایک سال کے بعد منافع بخش ادارہ بن سکتاہے۔ جس کا تمام کریڈٹ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا ہوگا۔ پریم یونین کے رہنمائوںنے کہا ہے کہ ریلوے پاکستان کا سب سے بڑا رفاہی اور فلاحی ادارہ ہے۔ ماضی قریب میں ریلوے وزیر سے ملاقات میں ان کے مثبت ویژن اور ریلوے کی بہتری کے لیے ان کی مثبت پلاننگ ریلوے کے لیے خوش آئند ہے۔ پریم یونین کے مطالبہ پر ریلوے میں آپریشنل اور ٹیکنیکل اسٹاف کی کنٹریکٹ پر بھرتی کا عمل شروع ہو گیا ہے جس پر پریم یونین نے وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی اور سی ای او ریلوے محمد عامر بلوچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی توجہ گریڈ 16 تک کی پرموشن کے لیے آئی بی کی کلیئرنس سے مستثنیٰ قرار دینے کی طرف دلاتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے بھی جلد از جلد نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے تاکہ تاخیر کا شکار پرموشن کا عمل مکمل ہو کر ملازمین کو ان کا حق مل سکے۔ انہوںنے کہا ہے کہ تنخواہوں اور پنشن وفاقی حکومت اپنے ذمے لے لیں اور ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی اور 2019 سے ٹی اے کی عدم ادائیگی کے لیے وزیراعظم بھی 20 ارب ریلوے کو یکمشت دے دیں تو ریلوے موجودہ حکومت کے ماتھے کا جھومر ادارہ ہوگا اور کروڑوں پاکستانیوں کے اذہان میں موجودہ حکومت کا مثبت تاثر ہوگا۔ انہوں نے پاکستان ریلوے کے شاندار ماضی کو واپس لانے اور اس کی انکم میں اضافہ کے لیے وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی کوششوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے مثبت تعاون کو مستقبل میں بھی جاری رکھنے کا اظہار کیا۔ رہنمائوں نے کہا کہ حکومت ریلوے انتظامیہ اور سی بی اے یونین کا آپس میں مضبوط اعتماد کا رشتہ اور بہتر باہمی تعاون ہی اداروں، حکومت اور اداروں کے ملازمین کی ترقی اور بہتری کی بنیاد ہوتی ہے۔ پریم یونین سی بی اے کی حیثیت سے اپنا یہ مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی بھرپور سرپرستی اور ان کی رہنمائی کرنے کے ساتھ ساتھ ریلوے کی مالی مشکلات کے حل کے لیے بھی وزیر ریلوے کی مالی سپورٹ کی اپیل کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی پریم یونین ریلوے کی کے لیے
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔