لاہور (سپورٹس رپورٹر) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے 27 ویں میچ میں پاکستان بھارت سے 61 رنز سے ہار گیا۔ کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم 176 رنز کے تعاقب میں 114 رنز پر آئوٹ ہو گئی۔ محمد عثمان 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شاداب خان 14، فہیم اشرف 10، صائم ایوب 6، بابر اعظم 5، کپتان سلمان آغا 4، محمد نواز 4، عثمان طارق، ابرار احمد اور صاحبزادہ فرحان صفر پر آؤٹ ہوئے۔ ہاردک پانڈیا، ورون چکرورتی، اکشر پٹیل اور جسپریت بمراہ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے 7 وکٹوں پر 175 رنز بنائے۔ ایشان کشن 77 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان سوریا کمار یادو 32، شیوم ڈوبے 27، تلک ورما 25، ہاردک پانڈیا صفر، اکشر پٹیل صفر اور ابھیشیک شرما صفر پر آؤٹ ہوئے۔ صائم ایوب نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سلمان آغا ‘عثمان طارق اور شاہین شاہ آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔گروپ اے سے بھارت نے سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ سپر ایٹ مرحلے میں کوالیفائی کرنے کیلئے پاکستان کو اپنا آخری گروپ میچ لازمی جیتنا ہو گا۔ پاکستان کا نیٹ رن ریٹ 0.

932 سے گر کرمنفی 0.403 ہوگیا ہے اور نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر امریکہ سے نیچے آ گیا ہے۔ امریکہ کے 4 میچز میں 2 فتوحات کیساتھ 4 پوائنٹس اور رن ریٹ 0.788 ہے۔ پاکستان کا آخری گروپ میچ نمیبیا سے ہے جو کہ 18 فروری کو کھیلا جائیگا۔ سپر ایٹ مرحلے میں جانے کیلئے پاکستان کو یہ میچ لازمی جیتنا ہو گا۔ نمیبیا نے اگر اپ سیٹ کر دیا تو پاکستان سپر 8 کی دوڑ سے باہر ہو جائیگا۔ ایشیا کپ کے بعد ورلڈکپ بھی بھارتی سیاست کی بھینٹ چڑھ گیا۔ بھارتی کپتان نے پھر ہاتھ نہیں ملایا۔ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کولمبو کے پریماداسا سٹیڈیم میں پاکستانی کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اس موقع پر پاکستان اور بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔ سوریا کمار یادو پاکستانی کپتان سے نظریں چرا کر گزر گئے۔ بھارتی ٹیم کی طرف سے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کی پالیسی کیخلاف بھارت سے بھی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں۔ سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کے فیصلے پر بھارتی بورڈ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے احمقانہ حرکت قرار دیا ہے۔ سابق بھارتی کرکٹر‘ کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پالیسی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے لکھا کہ بھارت نے جو "ہاتھ نہ ملانے’’ کی روایت شروع کی ہے وہ انتہائی احمقانہ ہے اور یہ ہمارے جیسے ملک کے شایانِ شان نہیں۔ ان کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر اس معاملے پر نئی بحث چھڑ گئی ہے اور شائقین کی بڑی تعداد اس اقدام کو کھیل کی روح کے منافی قرار دے رہی ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: میں پاکستان

پڑھیں:

سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت

ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔

سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا