شعیب اختر کی محسن نقوی پر کڑی تنقید، بھارت سے شکست کے بعد پی سی بی پر سوالات اٹھا دیے shoaib akhtar WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2026 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس) راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بھارت کے خلاف پاکستان کی شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی تباہی کی وجوہات بتادیں۔ بھارتی ٹی وی چینل پر ایک پروگرام کے دوران شعیب اختر نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پر کڑی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک بندے کر کرکٹ کا کچھ پتا ہی نہیں اور آپ اس کو کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بنادیں تو انجام تو یہی ہوگا، یہ ایسا ہی ہے کہ مجھے نیوز کا کچھ نہیں پتا اور آپ مجھے کسی نیوز چینل کا ہیڈ بنادیں تو میں کیا کروں گا جب مجھے کچھ معلوم ہی نہیں ہوگا ۔

راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ اس حال میں کیسے ٹیم چلے گی، ایک بندے کو آپ نے سپراسٹار بنایا ہوا جو ایک میچ نہیں جتواسکتا اور ایک ایسے بولر کو سپر اسٹار بنایا ہوا ہے جو 10 اوورز تک نہیں کرواسکتا، جب اس قسم کے اسٹارز منتخب کروگے تو انجام یہی ہوگاان کا کہنا تھا کہ دنیا کا سب سے بڑا جرم یہ ہے کہ آپ ایک غیر سنجیدہ اور جاہل بندے کو بڑی نوکری دے دیں گے تو یہی ہوگا یا پھر کوئی ادارہ ایسے بندے کے حوالے کردیں تو وہ یہی کرے گا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ بھارت کی کرکٹ بہت آگے چلی گئی ہے اور ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں، دونوں ٹیموں کا کوئی مقابلہ ہی نہیں ہے، بس ٹی وی میں بیٹھ کر ہم باتیں کرسکتے ہیں گراؤنڈ پر اس وقت کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ شعیب اختر نے کہا کہ تاہم، میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنا تو نہیں چھوڑ سکتا، چاہے ہم ہارتے رہیں،

اب میں یہی دعا کرسکتا ہوں کہ پاکستان نمیبیا کو شکست دے اور اگلے مرحلے میں داخل ہو۔ پروگرام میں شریک بھارتی کرکٹر محمد کیف نے بھی شعی اختر کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ساری بات سچائی سے بیان کردی ہے تو اس میں کچھ اضافہ کرنے کی ضرورت نہیں کہ پاکستان کی کرکٹ کہا جارہی ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے گروپ مرحلے میں گزشتہ روز بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکی فوج ایران کے خلاف ممکنہ طویل جنگ کی تیاری کر رہی ہے، خبرایجنسی امریکی فوج ایران کے خلاف ممکنہ طویل جنگ کی تیاری کر رہی ہے، خبرایجنسی احسن اقبال نو منتخب وزیرِاعظم بنگلا دیش کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کےلئے روانہ ٹی 20ورلڈ کپ،پاکستانی بیٹنگ لائن فلاپ ، بھارت نے 61رنز سے عبرتناک شکست دیدی وفاقی حکومت نے گریڈ 20کے پولیس افسر کیپٹن (ر)ملک لیاقت علی کو آزاد کشمیر پولیس کا آئی جی تعینات کردیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 176رنز کا ہدف دیدیا موٹروے پولیس کی ایمانداری کی مثال، گمشدہ 53لاکھ تلاش کر کے مالک کے حوالے کر دیے گئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا

پاکستانی کرکٹ کے لیجنڈ وسیم اکرم، سابق کپتان مصباح الحق، میزبان و اداکار فخر عالم، سابق کرکٹر سعید انور اور دیگر معروف شخصیات نے اس سال مشترکہ طور پر فریضۂ حج ادا کیا۔ تاہم دورانِ حج سوشل میڈیا پر ان کی بعض ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

وسیم اکرم کی رمی الجمرات کے دوران شیئر کی گئی ایک ویڈیو، جس میں انہوں نے اپنے مخصوص سوئنگ اسٹائل میں شیطان کو کنکریاں مارنے کا انداز اپنایا، خاصی وائرل ہوئی۔ بعد ازاں ایک اور ویڈیو میں وہ مصباح الحق کے لیے کیلے اٹھائے ہوئے دکھائی دیے، جس پر بھی صارفین نے مختلف تبصرے کیے۔ 

دوسری جانب فخرِ عالم نے اپنے حج سفر کی متعدد جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کیں جن میں اداکار بلال عباس خان اور کامیڈین تابش ہاشمی سمیت دیگر شخصیات بھی نظر آئیں۔ ان سرگرمیوں کے باعث بعض سوشل میڈیا صارفین نے اس سفر کو ’’حج کے بجائے پکنک‘‘ قرار دیا۔

@timesofkarachi

Why didn’t Wasim Akram, Fakhar-e-Alam, and Misbah-ul-Haq shave their heads as part of the Hajj ritual? #TOKReports #Hajj #WasimAkram #FakhareAlam #MisbahulHaq

♬ original sound - Times of Karachi

حالیہ گفتگو میں وسیم اکرم، فخرِ عالم اور مصباح الحق نے ان تنقیدی تبصروں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگوں نے سوال اٹھایا کہ انہوں نے حج کے بعد سر منڈوانے کے بجائے صرف بال کیوں کٹوائے۔ ان کے مطابق حج پر روانگی سے قبل انہوں نے علماء کرام سے رہنمائی حاصل کی تھی جنہوں نے دو شرعی آپشنز بتائے تھے، یا تو مکمل سر منڈوایا جائے یا پھر قصر کروائی جائے، جس میں بالوں کا ایک حصہ کٹوایا جاتا ہے۔ انہوں نے دوسرا طریقہ اختیار کیا جو شرعی طور پر جائز ہے۔

انہوں نے ’’حج یا پکنک‘‘ سے متعلق تنقید پر بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حج ایک عظیم عبادت ہے، لیکن اس دوران انسان چوبیس گھنٹے صرف ایک ہی عمل میں مصروف نہیں رہتا۔ عبادت کے ساتھ دوستوں سے ملاقات، گفتگو، دعائیں، مسکراہٹیں اور خوشی کے لمحات بھی اس سفر کا حصہ ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے سے پہلے لوگوں کو ان معاملات کی مکمل معلومات حاصل کرنی چاہئیں۔

وسیم اکرم اور ان کے ساتھیوں نے بتایا کہ انہوں نے نوجوان نسل کے لیے بھی مختلف ویڈیوز بنائیں تاکہ حج کی ادائیگی سے متعلق رہنمائی فراہم کی جا سکے اور نوجوانوں میں اس مقدس سفر کا شوق پیدا ہو۔ ان کے مطابق ان ویڈیوز کا مقصد صرف معلومات دینا اور لوگوں کو حج کے لیے آمادہ کرنا تھا۔

مدینہ منورہ سے گفتگو کرتے ہوئے فخر عالم نے کہا کہ حج مکمل کرنے کے بعد سب سے زیادہ یہی سوال پوچھا جا رہا ہے کہ آخر انہیں حج پر جانے کی ترغیب کیسے ملی۔ اس سوال کے جواب میں وسیم اکرم نے کہا کہ انہوں نے پہلے سے کوئی خاص منصوبہ بندی نہیں کی تھی، بلکہ وہ ہمیشہ یہی سوچتے تھے کہ جب دل سے تیاری محسوس ہوگی تو حج کریں گے۔ ان کے بقول جب انہیں معلوم ہوا کہ فخر عالم اور مصباح الحق بھی حج پر جا رہے ہیں تو انہوں نے بھی اس قافلے میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

        View this post on Instagram                      

وسیم اکرم نے مزید کہا کہ وہ جلد 60 برس کے ہونے والے ہیں اور انہیں محسوس ہوا کہ اب اس مقدس فریضے کی ادائیگی کا بہترین وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے حج کے سفر کو جسمانی طور پر مشکل لیکن یادگار اور قابلِ برداشت قرار دیا۔

مصباح الحق نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حج کا یہ سفر ان کی زندگی کے خاص ترین تجربات میں سے ایک ہے۔ ان کے مطابق دوستوں کے ساتھ اس روحانی سفر کو طے کرنے سے اس کی خوبصورتی اور یادیں مزید بڑھ گئیں، اور یہ تجربہ ہمیشہ ان کے دل میں محفوظ رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • فراری کی پہلی الیکٹرک کار متعارف، رونمائی کے فوراً بعد تنقید کا طوفان
  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
  • کراچی، محسن نقوی کا صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹر کا اچانک دورہ
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
  •  محسن نقوی  کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  • ورلڈ کپ تیاریوں کے لیے سست وکٹوں پر تنقید مسترد، مائیک ہیسن کا دوٹوک مؤقف
  • بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی