پیٹرول و ڈیزل کے ساتھ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
گزشتہ شب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے ساتھ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 4 روپے 73 پیسے فی لیٹر منہگا کر دیا گیا۔
4 روپے 73 پیسےفی لیٹر اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 180 روپے 53 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا اطلاق آج سے کیا گیا ہے۔
گزشتہ شب پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لیٹر ہو گئی، اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 275 روپے 70 پیسے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ گیا۔
نئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق 16 فروری سے فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مٹی کے تیل کی پیسے فی لیٹر کی قیمت میں گیا ہے
پڑھیں:
حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی