Jasarat News:
2026-07-24@00:44:18 GMT

واٹس ایپ میں ایک بہترین نئے فیچر کا اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میٹا کی زیر ملکیت دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ ایک بار پھر صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایک نئے اور منفرد فیچر پر کام کر رہی ہے، جس کے تحت اسٹیٹس اپ ڈیٹس تک رسائی کو پہلے سے کہیں زیادہ آسان اور فوری بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

ٹیکنالوجی سے متعلق معتبر ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ ایپ کی ٹاپ بار میں اسٹیٹس اپ ڈیٹ کو نمایاں جگہ دینے کے امکانات پر غور کر رہی ہے۔ ٹاپ بار وہ حصہ ہوتا ہے جہاں پروفائل آئیکون موجود ہوتا ہے، اور مجوزہ تبدیلی کے بعد صارفین اسی مقام سے براہِ راست اپنے رابطوں کے اسٹیٹس دیکھ سکیں گے، یوں انہیں علیحدہ ٹیب میں جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق نئے فیچر کے تحت وہ افراد جن سے صارفین کی روزمرہ کی بنیاد پر سب سے زیادہ گفتگو ہوتی ہے، ان کے اسٹیٹس چیٹ ٹیب میں سب سے اوپر دکھائے جائیں گے، اس تبدیلی کا مقصد یہ ہے کہ صارفین بغیر چیٹ اسکرین چھوڑے، فوری طور پر اپنے قریبی رابطوں کی اسٹیٹس اپ ڈیٹس دیکھ سکیں، جس سے ایپ کے استعمال کا تجربہ مزید سہل اور تیز تر ہو جائے گا۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ مختلف ڈیزائن اور لے آؤٹ آپشنز کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ اسٹیٹس اپ ڈیٹس تک رسائی کے بہترین طریقے کو حتمی شکل دی جا سکے۔

ان تجربات کے دوران اس بات پر بھی کام ہو رہا ہے کہ چیٹ بار میں نیچے کی جانب اسکرول کرنے پر رابطوں کے اسٹیٹس ایک علیحدہ قطار میں نمایاں ہو جائیں، تاکہ صارفین ایک ہی اسکرین پر زیادہ سے زیادہ معلومات تک پہنچ سکیں۔

فی الحال یہ نیا فیچر آزمائشی مراحل میں ہے اور محدود صارفین کے ساتھ اس کی جانچ کی جا رہی ہے۔ تاہم کمپنی کی جانب سے اس بارے میں کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی کہ یہ سہولت کب تک دنیا بھر کے تمام صارفین کے لیے متعارف کرائی جائے گی، البتہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ فیچر کامیابی سے آزمائش کے مراحل مکمل کر لیتا ہے تو جلد ہی واٹس ایپ کے عام ورژن کا حصہ بن سکتا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسٹیٹس اپ واٹس ایپ رہی ہے

پڑھیں:

ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ

سٹی 42 : سیالکوٹ میں  ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔ 

   ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔ 

جموں توی میں 11 ہزار 868  کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ  کیا گیا ۔ دریائے چناب میں  بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ