کامیابی کا راز قوتِ فیصلہ، یقین اور محنت ہے، جاوید انتظار WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز) چیئرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار نے کہا کہ اللہ نے قرآن مجید میں کامیابی کا فارمولا دے رکھا ہے۔ جو قوت فیصلہ ، یقین اور کوشش کا باہمی اشتراک ہے۔جو انسان قوت فیصلہ اور اللہ پر یقین کیساتھ محنت کرتا ہے ۔

وہ ناکام ہو ہی نہیں سکتا۔ اسے کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا ۔ وہ بطور مہمان خصوصی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن سکول دھمیال کیمپ راولپنڈی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں سرکاری و نجی سیکٹر کے ماہرین تعلیم ، اساتذہ، طلباء اور والدین کی بڑی تعداد شریک تھی ۔ انہوں نے معروف ماہر تعلیم اور فیڈرل بورڈ کے سابق منتخب رکن بورڈ آف گورنر ( BOG) شاہد منصور کو نیشنل پولیس فاؤنڈیشن سکول دھمیال کیمپ راولپنڈی کی فرنچائز حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انکی پیشہ تعلیمی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ اسلام آباد کیرئیر کالج کی 13برانچز اور کیرئیر اکیڈمیز کی 7 برانچز کام کر رہی ہیں۔ میرا ہدف ملک میں اسلام اباد کیریئر کالج کی 100 برانچز کا قیام عمل میں لانا ہے۔

جاوید انتظار نے کہا کہ والدین بچوں کی ترجیحات ترتیب دیں ۔ جس میں تین گھنٹے روزانہ مضامین کی پڑھائی ، دہرائی اور تیاری کا رکھیں۔ جس طالب علم کو اپنا کام روزانہ بیٹھ کر کرنے کی عادت ہو جائے وہ کامیاب ہو جاتا ہے۔ اس امر کی تکمیل میں والدین کا کردار فیصلہ کن ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شاہد منصور تین دہائیوں سے تعلیمی خدمات بطریق احسن سر انجام دیں گے ۔ سوچ دنیا کے ہر ہدف کو حاصل کرنے کی بنیاد ہے۔ انکی سٹیج آمد پر پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتھائی لینڈ اور پاکستان کے درمیان تعلیم و سائنس میں عملی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق تھائی لینڈ اور پاکستان کے درمیان تعلیم و سائنس میں عملی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی 6/6 اور دوسری کی عینک لگا کر 70 فیصد ہے: وزیر قانون پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں ہزاروں پوائنٹس کی کمی عارف حبیب گروپ کا پی آئی اے کے باقی 25 فیصد شیئرز بھی خریدنے کا اعلان بنگلادیش انتخابات میں نیا تنازع! جماعت اسلامی اتحاد نے 32 حلقوں کے نتائج چیلنج کر دیے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جاوید انتظار

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ