اپنے ایک جاری بیان میں سعودی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات علاقائی امن و استحکام کو کمزور کرتے ہیں۔ یہ اسرائیلی کوششیں، فلسطین کے منصفانہ اور دو ریاستی حل کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ واضح رہے کہ غاصب اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسیع علاقوں کو ریاستی ملکیت قرار دینے کی منظوری دے دی۔ جس پر سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا۔ بیان میں انہوں نے صیہونی رژیم کے اس فیصلے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے اسرائیل کے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیا۔ بیان میں زور دیا گیا کہ صیہونی رژیم کو مقبوضہ فلسطینی اراضی پر کوئی خودمختاری حاصل نہیں۔ سعودی عرب، اسرائیل کی ان تمام غیر قانونی کارروائیوں کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔ ریاض نے متنبہ کیا کہ یہ صیہونی فیصلہ، مغربی کنارے میں ایک نئی قانونی اور انتظامی حقیقت مسلط کرنے کی کوشش ہے۔ اس طرح کے اقدامات علاقائی امن و استحکام کو کمزور کرتے ہیں۔ یہ اسرائیلی کوششیں، فلسطین کے منصفانہ اور دو ریاستی حل کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

آخر میں سعودی عرب نے ایک بار پھر اس بات کا یقین دلایا کہ وہ مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کی کسی قسم کی خودمختاری کو تسلیم نہیں کرتا۔ دوسری جانب کویت نے بھی اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کو ریاستی ملکیت قرار دینے کی منظوری کو آڑے ہاتھوں لیا۔ کویتی وزارت خارجہ نے اسرائیل کے اس فیصلے کی شدید مذمت کی۔ مذکورہ وزارت نے اسرائیل کی اس کارروائی کو بین الاقوامی قوانین اور قراردادوں کی صریح خلاف ورزیوں کا تسلسل قرار دیا۔ قبل ازیں ترکیہ، اُردن اور فلسطینی اتھارٹی نے مغربی کنارے پر اپنی عملداری مسلط کرنے اور وہاں یہودی بستیوں کی تعمیر میں توسیع کے صیہونی فیصلے کی مذمت کی۔ یاد رہے کہ اسرائیلی کابینہ نے اتوار کے روز ایک باضابطہ منصوبے کی منظوری دے کر مغربی کنارے میں زمینوں کی حد بندی اور اندراج کا عمل شروع کر دیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسرائیل کی

پڑھیں:

مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے

لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم