Islam Times:
2026-07-24@00:51:34 GMT

ایران کیساتھ معاہدہ آسان کام نہیں، امریکی وزیر خارجہ

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT

ایران کیساتھ معاہدہ آسان کام نہیں، امریکی وزیر خارجہ

بوڈاپیسٹ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزیر خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ ایران کیساتھ معاہدہ کوئی آسان کام نہیں کیونکہ اس ملک پر ’’بنیاد پرست شیعہ علماء‘‘ کی حکومت ہے اسلام ٹائمز۔ جنیوا میں جوہری مذاکرات کے موقع پر، بوڈاپیسٹ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران ایران کے خلاف موقف اختیار کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے، ایران کے ساتھ معاہدے کو "سخت کام" قرار دیا ہے۔ ہنگری کے وزیر اعظم کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی وزیر خارجہ نے دعوی کیا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ آسان کام نہیں کیونکہ ایران پر "بنیاد پرست شیعہ علماء" کی حکومت ہے جو مذہب کی بنیاد پر فیصلے کرتے ہیں نہ کہ جغرافیائی سیاسی فیصلے! 

اس موقع پر روئٹرز نے ایران کے موقف کے بارے یہ سوال پوچھا کہ کیا کل ہونے والے مذاکرات کے ایجنڈے میں ایرانی میزائل پروگرام شامل نہیں اور کیا اگر اس میں میزائل پروگرام شامل نہ ہو تو ایران کے ساتھ ایسا جوہری معاہدہ آپ کے لئے قابل قبول ہو گا؟ جس کا براہ راست جواب نہ دیتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ میں وقت سے پہلے فیصلہ نہیں کروں گا.

. لیکن ہم کوشش کریں گے اور دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے.. یہاں ایک موقع میسر ہے اور ہمارے مذاکراتکار (جنیوا کے) راستے میں ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ کامیاب ہو۔ امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم سفارتی طور پر ایک ایسے معاہدے پر پہنچ سکتے ہیں کہ جو ان مسائل کو حل کرے کہ جو ہمارے لئے تشویش کا باعث ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امریکی وزیر خارجہ نے ایران کے

پڑھیں:

امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور

امریکا کے ریپبلکن اکثریتی ایوان نمائندگان (ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز) نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیاں روکنے کی ہدایت دینے والی قرارداد منظور کر لی جسے کانگریس کی جانب سے صدر ٹرمپ کے لیے ایک اور علامتی پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر حملہ ہوا تو ایران کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کردیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی

قرارداد 214 کے مقابلے میں 208 ووٹوں سے منظور ہوئی جبکہ چار ریپبلکن ارکان نے بھی ڈیموکریٹس کا ساتھ دیتے ہوئے اس کی حمایت کی۔

یہ قرارداد واشنگٹن سے تعلق رکھنے والی ڈیموکریٹ رکن پرامیلا جے پال نے پیش کی جس میں صدر ٹرمپ کو ہدایت دی گئی ہے کہ کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف امریکی مسلح افواج کی کارروائیاں بند کی جائیں۔

تاہم ماہرین کے مطابق اس قرارداد کی حیثیت زیادہ تر علامتی ہے، کیونکہ حالیہ مہینوں میں بھی کانگریس اس نوعیت کی متعدد قراردادیں منظور کر چکی ہے مگر ان کے نتیجے میں جنگی کارروائیاں نہیں رک سکیں۔

مزید پڑھیے: ایران مذاکرات کے لیے بے تاب، لیکن بامعنی بات چیت ہی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

قرارداد کی حمایت کرنے والے چار ریپبلکن ارکان میں ٹام بیریٹ (مشی گن)، برائن فٹزپیٹرک (پنسلوانیا)، وارن ڈیوڈسن (اوہائیو) اور تھامس میسی (کینٹکی) شامل ہیں۔

Today, the House PASSED my bipartisan War Powers Resolution to end the war in Iran by a vote of 214-208.

This is a big victory for the vast majority of Americans who want President Trump to end this illegal war and focus on their lives right here at home. pic.twitter.com/ZaE3NtTJdP

— Rep. Pramila Jayapal (@RepJayapal) July 23, 2026

اگرچہ ریپبلکن پارٹی کو ایوان نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں معمولی برتری حاصل ہے تاہم اس قرارداد کی منظوری کو صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر اپنی ہی جماعت کے بعض ارکان کے تحفظات کی علامت بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

ادھر امریکی سینیٹ میں بھی ایران سے متعلق ایک علیحدہ مگر ملتی جلتی قرارداد پر ووٹنگ متوقع تھی۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں مزید شدت لانے کا اعلان کیا ہے اور امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی بھی تصدیق کی ہے۔

مزید پڑھیں: ایران کو ایک امریکی فوجی کے قتل کی کئی گنا زیادہ قیمت چکانی پڑےگی، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

صدر ٹرمپ نے جمعرات کو ایران اور اس کے اتحادی یمنی حوثی گروپ کو بڑی فوجی سزا دینے کا عندیہ دیا۔ دوسری جانب، عارضی جنگ بندی کے مؤثر طور پر ختم ہونے کے 2 ہفتے بعد امریکی فوج نے ایران پر ایک اور رات فضائی حملے کیے، جس کے جواب میں ایران نے پڑوسی ممالک میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا امریکی ایوان نمائندگان ایران امریکا کشیدگی ٹرمپ کو جنگ روکنے کی ہدایت ڈیموکریٹ رکن پرامیلا جے پال ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان