"صیہونی منجی" کی پیدائش کیلئے کوشاں اسرائیلی ربی جنسی اسکینڈل میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
عبری زبان کے اسرائیلی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی پولیس نے ایک معروف صیہونی ربی کو مذہبی ماحول میں عرصہ دراز سے شادی شدہ یہودی طالبہ کیساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا ہے اسلام ٹائمز۔ عبری زبان کے اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت (Yedioth Ahronoth) نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے حالیہ ہفتوں کے دوران ہی مقبوضہ فلسطینی سرزمین کے شمالی علاقہ جات میں ایک معروف اسرائیلی ربی کو جنسی زیادتی کے مقدمے میں گرفتار کیا ہے۔ صیہونی اخبار نے اس معروف یہودی ربی کا نام فاش کئے بغیر لکھا کہ اس پر، اپنے زیر انتظام "تورات اسکول" میں تعلیم حاصل کرنے والی ایک شادی شدہ خاتون کے خلاف جنسی جرائم کے ارتکاب کا الزام ہے۔ الزامات کے مطابق، معروف اسرائیلی ربی نے اپنے عہدے اور اثر و رسوخ کا غلط استعمال کیا اور شادی شدہ طالبہ اور اس کے خاندان کا اعتماد حاصل کرنے کے بعد، "روحانی وحی" کے دعووں اور "صیہونی منجی کی پیدائش" کا حوالہ دیتے ہوئے، اسے اپنا بچہ دنیا میں لانے پر تیار کیا۔ رپورٹ کے مطابق، اس ربی کی مذکورہ یہودی طالبہ کے ساتھ سال 2013 سے، اس کے گھر اور دیگر مقامات پر سالہا سال سے ملاقاتیں چلتی رہیں کہ جن میں جنسی تعلقات بھی شامل تھے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق مذکورہ ربی اسرائیل کی ایک "معروف شخصیت" ہے کہ جس کے خلاف شکایت تقریبا 2 سال قبل، سال 2024 میں درج کروائی گئی تھی تاہم اس کے فورا بعد ہی، اس معروف اسرائیلی ربی کے نام کی اشاعت پر پابندی سے متعلق عدالتی حکم جاری کر دیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسرائیلی ربی کیا ہے
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔