ہنگری کے سفیر ذولتان وارگہ کا ایف پی سی سی آئی کا دورہ ، صدر عاطف اکرام شیخ سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2026 سب نیوز

ہنگری کی کمپنیاں پاکستان میں توانائی، انفراسٹرکچر ، آٹو پارٹس کے شعبوں میں سرمایہ کاری مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں ، عاطف اکرام شیخ

ہنگری پاکستان کیساتھ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے ، اقتصادی شراکت داری کو نئی جہت دی جائیگی، سفیر ذولتان وارگہ

اسلام آباد()پاکستان میں ہنگری کے سفیر ذولتان وارگہ نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے ملاقات کی۔ملاقات میں نائب صدرایف پی سی سی آئی طارق جدون ، چیئرمین کیپٹل آفس کریم عزیز و دیگر بھی موجود تھے ۔ملاقات میں پاکستان اور ہنگری کے درمیان دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے، کاروباری وفود کے تبادلے ، مشترکہ منصوبہ جات کے امکانات پرگفتگو کی گئی ۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے زرعی ٹیکنالوجی، فوڈ پروسیسنگ، فارماسیوٹیکل، آئی ٹی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول اورون ونڈو سہولیات فراہم کر رہا ہے، ہنگری کی کمپنیوں کیلئے توانائی، انفراسٹرکچر ، آٹو پارٹس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، ہنگری کے سرمایہ کار پاکستان کے صنعتی مراکز میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے نجی شعبے کے درمیان بی ٹو بی ملاقاتوں اور مشترکہ بزنس فورمز کا انعقاد کیا جائے،پاکستان اور ہنگری کے مابین تجارتی و معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے، ہنگری کے سفیر کا ایف پی سی سی آئی کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی جہت دے گا۔ ہنگر ی کے سفیر ذولتان وارگہ نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور دو طرفہ تعاون پر مبنی تعلقات قائم ہیں، ہنگری پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے، ہنگری کی کمپنیاں جدید زرعی مشینری، واٹر مینجمنٹ اور ہیلتھ کیئر ٹیکنالوجی میں مہارت رکھتی ہیں، دوطرفہ تجارت میں اضافے اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرینگے،پاکستان اور ہنگری کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو نئی جہت دی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کا چین کے ساتھ سٹریٹجک تعاون کو مزید گہرا کرنے کا اعلان کامیابی کا راز قوتِ فیصلہ، یقین اور محنت ہے، جاوید انتظار تھائی لینڈ اور پاکستان کے درمیان تعلیم و سائنس میں عملی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی 6/6 اور دوسری کی عینک لگا کر 70 فیصد ہے: وزیر قانون پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں ہزاروں پوائنٹس کی کمی عارف حبیب گروپ کا پی آئی اے کے باقی 25 فیصد شیئرز بھی خریدنے کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ ہنگری کے سفیر کا دورہ

پڑھیں:

کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت

نجی کارگو ایئرلائن کے ٹو ایئرویز کے حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ حادثے کی وجوہات جاننے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے نجی کارگو کمپنی کے مالکان کی جانب سے عدم تعاون کی شکایت بھی کی ہے، متاثرین کیلئے اب تک کسی معاوضہ کا اعلان بھی نہیں ہوا۔

7 جولائی کو شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو کمپنی کے ٹو ایئرویز کا بوئنگ 737 طیارہ بلوچستان کے ساحل سے آگے گہرے سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے کے مقام سے طیارے کا کچھ ملبہ ضرور ملا ہے لیکن سمندر کی تہہ میں پہنچ جانے والے طیارے کے بلیک باکس، کاکپٹ اور عملے کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ متاثرین کا مطالبہ ہے کہ اس کام کیلئے غیر ملکی ماہر کمپنیوں سے مدد لی جائے۔

نجی کارگو طیارے کا ملبا تفتیشی ٹیم کے سپرد، بلیک باکس، عملے کے 5 ارکان کی تلاش جاری

ترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق کارگو طیارے کے مزید ملبے اور عملےکی تلاش گہرے سمندر میں جاری ہے حادثے کے شکار طیارے کے مزید پرزے اور ملبہ سمندر سے برآمد کر لیا گیا۔

شہید کپٹن رضوان کے اہل خانہ نے عملے اور طیارے کے ملبے کی تلاش کیلئے پاکستان نیوی اور دیگر اداروں پر اعتماد کا اظہار کیا لیکن کارگو کمپنی کی شدید بے حسی کی شکایت کی اور مطالبہ کیا کہ کے ٹو ایئرویز کے بیرون ملک موجود مالکان کو واپس لا کر تحقیقات میں شامل کیا جائے۔

متاثرین کے مطابق کے ٹو ایئرویز کی انتظامیہ کی بے حسی کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی تھیں۔ یہ تنخواہ اس المناک حادثہ کے بعد ادا کی گئی۔

ایوی ایشن ماہرین کے مطابق بوئنگ 737 کارگو طیارے کا حادثہ کیوں اور کیسے پیش آیا، یہ اہل خانہ کو بتانا اور حادثہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی یقینی بنانا حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال