Daily Sub News:
2026-07-24@00:59:29 GMT

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2026 سب نیوز

اسلام آبا(سب نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی میڈکل رپورٹ منظر عام پر آ گئی۔رپورٹ کے مطابق پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور علامہ راجہ ناصر عباس نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)کا دورہ کیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے انہیں بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈاکٹر خرم مرزا کو بھی فون پر 25 منٹ طویل بریفنگ دی گئی۔ جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ سیاسی قائدین اور ذاتی معالجین نے اب تک کیے گئے علاج اور سینئر ڈاکٹروں کی ٹیم کی تجاویز پر مکمل اعتماد ظاہر کیا۔ میڈیکل بورڈ نے 15 فروری 2026 کو بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کیا۔ بورڈ میں الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور پمز اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان شامل تھے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق ان کی آنکھوں کی بینائی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ دائیں آنکھ کی بینائی عینک کے بغیر 6/24 پارشل جبکہ بائیں آنکھ کی بینائی 6/9 ریکارڈ کی گئی۔ عینک کے استعمال سے دائیں آنکھ کی بینائی بہتر ہو کر 6/9 پارشل اور بائیں آنکھ کی بینائی 6/6 ہو گئی ہے۔
دائیں آنکھ کے معائنے میں خون کے بہا اور پردہ بصارت پر سوزش کے آثار پائے گئے۔ تاہم سوجن میں نمایاں کمی آئی ہے۔ اور موٹائی 550 سے کم ہو کر 350 ہو گئی ہے۔ جو بہتری کی علامت قرار دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق بینائی 6/36 سے بہتر ہو کر 6/9 پارشل تک پہنچ گئی ہے۔ جسے اس مرحلے پر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔میڈیکل بورڈ نے دونوں آنکھوں کے لیے نیواناک اور سسٹین الٹرا جبکہ صرف دائیں آنکھ کے لیے کوسوپٹ آئی ڈراپس تجویز کیے ہیں۔ ماہرین نے اینٹی وی ای جی ایف علاج مکمل ہونے کے بعد او سی ٹی اینجیوگرافی اور ایف ایف اے ٹیسٹ کروانے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی نشریات جاری چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی نشریات جاری ہنگری کے سفیر ذولتان وارگہ کا ایف پی سی سی آئی کا دورہ ، صدر عاطف اکرام شیخ سے ملاقات پاکستان کا چین کے ساتھ سٹریٹجک تعاون کو مزید گہرا کرنے کا اعلان کامیابی کا راز قوتِ فیصلہ، یقین اور محنت ہے، جاوید انتظار تھائی لینڈ اور پاکستان کے درمیان تعلیم و سائنس میں عملی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق