اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے سالانہ انتخابات، واجد گیلانی صدر منتخب
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے سالانہ انتخابات، واجد گیلانی صدر منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں واجد گیلانی دوبارہ صدر منتخب ہو گئے۔
چئیرمین الیکشن بورڈ عادل عزیز قاضی نے اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے الیکشن کے نتائج کا آفیشلی اعلان کردیا ہے، صدارتی امیدوار واجد گیلانی 770 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ان کے مدمقابل امیدوار اشرف گجر نے 761 ووٹ لیے۔
نوٹیفیکیشن ایڈیشنل سیکرٹری کیلئے فرزانہ فیصل خان 865ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ مدمقابل پلوشہ ایازخان نے644 ووٹ لیے اس کے علاوہ جوائنٹ سیکرٹری کیلئے عثمان ناصر 939 ووٹ لیکر کامیاب اور مدمقابل وجاہت غوری553 ووٹ ہی لے سکے۔فناننس سیکرٹری کیلئے ردا بتول860ووٹ لیکر کامیاب جبکہ مدمقابل سید صلاح الدین نے 625ووٹ لیے۔
چیف الیکشن بورڈ عادل عزیز قاضی اور ممبران نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نئی کابینہ یکم مارچ سے ذمہ داریاں سنبھالے گی۔اس سے قبل جنرل سیکرٹری قاسم نواز عباسی اور 12 رکنی ایگزیکٹو باڈی بلا مقابلہ منتخب ہو گئی تھی جبکہ نائب صدر کی نشست پر صابر احمد بھی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیف جسٹس پاکستان سے ترکش سفیر کی ملاقات، مشترکہ قانونی روایات پر زور چیف جسٹس پاکستان سے ترکش سفیر کی ملاقات، مشترکہ قانونی روایات پر زور عمران خان کی آنکھ کے لیزر آپریشن کی ضرورت پڑی تو وہ بھی کیا جائے گا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری بڑھتی ہوئی آبادی قومی مسئلہ ، جس سے ملک میں معاشی اور معاشرتی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے، سی ای او محکمہ صحت... متحدہ عرب امارات کی سیکیورٹی پاکستان کی سلامتی کا لازمی حصہ ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سری لنکن ہم منصب،وزیر کھیل و امور نوجوانان اور سیکرٹری دفاع سے ملاقاتیں، تعاون کو فروغ دینے کے عزم... پاکستان کا مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی غیرقانونی کارروائیاں فوری روکنے کا مطالبہ
Copyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: واجد گیلانی اسلام آباد بار کے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔