Daily Mumtaz:
2026-07-23@23:26:58 GMT

کےپی ہاؤس، پارلیمنٹ لاجز اپوزیشن کےدھرنے ختم کر دیئے

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT

 

اسلام آباد: (نیوزڈیسک) اپوزیشن نے خیبرپختونخوا ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز میں دھرنے ختم کر دیئے، تاہم اپوزیشن اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر چوتھے روز بھی دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔

دھرنے کے شرکاء باہر سڑک سے اٹھ کر خیبرپختونخوا ہاؤس کے اندر چلے گئے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کابینہ کے ہمراہ کے پی ہاؤس میں موجود ہیں، پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ لاجز میں بھی دھرنا ختم کر دیا۔

ریڈ زون اور دھرنے کے مقام تک راستے کھول دیئے گئے، پارلیمنٹ ہاؤس کے بند دروازے بھی کھل گئے۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کا اسلام آباد میں احتجاج چوتھے روز بھی جاری ہے، پارلیمنٹ ہاؤس میں دونوں ایوانوں کے اپوزیشن لیڈرز کی قیادت میں ارکان دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔

دھرنے میں شریک ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا کہنا ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کی ہسپتال منتقلی تک نہیں اٹھیں گے، بانی پی ٹی آئی کو فوری اور بلاتاخیر ہسپتال منتقلی کیا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مطالبات تسلیم ہونے تک دھرنا جاری رہے گا، ابھی تک میڈیکل رپورٹ نہیں دیکھی ہمارا حق ہے رپورٹ کی کاپی ملے۔

علاوہ ازیں حکومت کے تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کیا، میڈیکل ٹیم کی جانب سے رپورٹ تیار کر لی گئی ہے جو آج ہی حکومت کے بھجوائے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق علاج کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بینائی بہتر ہونے لگی ہے، بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا معائنہ 2 ماہر ڈاکٹروں پرمشتمل پینل نے کیا، الشفا آئی ٹرسٹ ہسپتال کے ڈاکٹر ندیم قریشی اور پمز کے ڈاکٹر محمدعارف نے آنکھ کا معائنہ کیا۔

ذرائع کے مطابق تازہ ترین میڈیکل رپورٹ سے متعلق اپوزیشن قیادت کو آگاہ کر دیا گیا، اپوزیشن کے 2 رہنماؤں کو بانی کی آنکھ کےعلاج میں بہتری سے متعلق بتایا گیا۔

پمز کے ڈاکٹرعارف نے 24اور25جنوری کی رات بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا پروسیجر کیا، انجکشن کے اچھے نتائج سامنے آ رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی آنکھ تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق